سچا سودا کےمذہبی رہنماء گرو گرمیت رام رحیم سنگھ جنسی عمل کے شدید عادی ثابت

پیر 11 ستمبر 2017 17:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء):بھارتی پنجاب کی ریاست ہریانہ کے ڈیرہ سچا سودا کے مذہبی پیشوا گرو گرمیت سنگھ میڈیکل رپورٹ میں جنسی عمل کے شدید عادی ثابت ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چند روز پہلے سچا سودا کے مذہبی پیشوا گرو گرمیت سنگھ پر دو خواتین کیساتھ زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر انہیں قید کی سزا سنا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

گرو گرمیت سنگھ نے خود کو بیگناہ ثابت کرنے کے لیے عدالت کا سامنے عذر پیش کیا کہ وہ نامرد ہے اور جنسی عمل میں حصہ لینے کے قابل نہیں۔لیکن اب سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے جس میں ماہر نفسیات بھی شامل تھے گرو گرمیت سنگھ کا معائنہ کیا ۔معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے کہا کہ یہ ثابت ہو چکا ہے کہ گرو گرمیت سنگھ جنسی عمل کے شدید عادی تھے اور اب ان کی جسمانی صحت اس عادت کے پورا نہ ہونے کے باعث گرتی جا رہی ہے۔