شریف فیملی کی نظرثانی اپیلیں خارج ہونے کوامکان ہے ،کامران مرتضی

پیر 11 ستمبر 2017 23:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)سپریم کورٹ کے سابق صدرکامران مرتضیٰ نے کہاہے کہ شریف فیملی کی نظرثانی اپیلیں کل خارج ہونے کوامکان ہے کیونکہ یہ وہ اپیلیں ہیں جن میں شریف فیملی کی طرف سے تین ججوں کے فیصلے کوچیلنج کیاگیاتھا،چونکہ5رکنی لارجربنچ دستیاب نہیں تھااس لئے رجسٹرارآفس نے تین رکنی ججوں سے متعلق دائرنظرثانی درخواستوں کوسماعت کیلئے مقررکردیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روزمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے کہاکہ سپریم کورٹ میں شریف فیملی کی طرف سے پانچ رکنی بنچ کے خلاف الگ نظرثانی کی اپیل دائرکی گئی ہے ۔اوراس کانمبربھی الگ ہے ،اس لئے امکان ہے کہ تین رکنی بنچ آج سنی جانے والی درخواستوں کویاتوخارج کردیگایاپھرانہیں 5رکنی لارجربنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقررکی جانے والی درخواستوں کے ساتھ یکجاکردیگا۔