پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں، وزارت اوورسیز کا قومی اسمبلی میں اعتراف

پیر 11 ستمبر 2017 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)قومی اسمبلی کو بتایاگیاکہ ایران میں25پاکستانی قیدہیں ان کے خلاف منشیات سمگلنگ رکھناغیرقانونی داخلہ ،جعل ،پاسپورٹ کااستعمال ،اغوا،چوری اورقتل کے الزامات میں منشیات سمگلنگ کی سزادس سال عمرقیدیاسزائے موت بھی دی جاسکتی ہے ،پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت اوورسیز پاکستانی سردار شفقت بلوچ نے اعتراف کیاکہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات اچھے نہیں ہیں اوروہاں یہ3400پاکستانی قیدتھے جن میں سے 2200کورہاکروالیاگیااورابھی1200قیدی رہتے ہیں جن کورہاکروانے کیلئے کوششیں جاری ہیں ۔

وفاقی وزیربرائے کامرس پرویزملک نے کہاکہ یونان کے ساتھ پاکستان کی تجارت کاحجم کم ہواہے ،پہلے یہ89.5ملین امریکی ڈالرتھی جوکہ اب 72.3ملین ڈالرہے ،پاکستانی سوتی کپڑے ،چاول ،کیماوی مصنوعات اورمصنوعی کپڑے سے یونان کی مارکیٹ میں اپنے قدم جمالئے ہیں ،ملکی ٹیکسٹائل انڈسٹری بحران کاشکارہے ،جس کوبحران سے نکالنے کیلئے خصوصی پیکج بھی دیاگیاہے ،جس کے تحت9ارب روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے اورباقی6ارب اوربھی تقسیم کریں گے ۔

(جاری ہے)

وہ پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے جوابات دے رہے تھے ۔انہوںنے ایکسپورٹ کوبڑھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ،جس سے ملکی ایکسپورٹ میں خاطرخواہ اضافہ ہوگا،وزارت تجارتی اتاشیوں کی مجموعی کارکردگی کی وقتاًفوقتاًجائزہ لیتی ہے ،وزیراعظم کی منظوری سے وزارت تجارت نے گزشتہ سال تجارتی افسران کی کارکردگی کی تحقیق کیلئے کلیدی کارکردگی اعتباریوں کی شکل میں سخت معیاربتایاگیا۔

ٹیکسٹائل کی زیادہ ترانڈسٹری ٹھیک ہے کچھ میں جوکہ نقصان میں جارہی ہے جلدٹیکسٹائل کے حوالے سے مشکلات سے باہرنکل جائیں گے ۔ایم کیوایم رہنمارشیدگوڈیل نے سوال کیاکہ حکومت ٹیکسٹائل کی بہتری کی بات کرتی ہے لیکن کراچی میں 1250ایکڑپربنائی جانے والی ٹیکسٹائل سٹی جوکہ تکمیل کے آخری مراحل میں تھی بندکردی گئی جس پروفاقی وزیرپرویزملک نے کہاکہ اس حوالے سے کوئی بھی انفارمیشن نہیں ہے ،ٹیکسٹائل پرحکومت کی جانب سے دیئے جانے والے پیکج پربھی اپوزیشن ممبران کی جانب سے شدیدتنقیدپیکج کے بعدبہت ساری ٹیکسٹائل ملیں بندہوگئی ہیں ۔

پرویزملک نے کہاکہ ٹیکسٹائل کی بہتری کیلئے 14ارب روپے کاپیکج دیاگیاتھاجس میں سے 9ارب روپے کی رقم تقسیم کردی گئی تھی اورمزید5ارب روپے بھی تقسیم کئے جائیں گے تاکہ انڈسٹری کی بحالی ممکن ہوسکے ۔ایکسپورٹ سے قیمتیں نہیں بڑھتی ہیں کچھ ممالک میں گوشت ایکسپورٹ کیاجارہاہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں ،پوری دنیامیں ٹریڈافسران موجودنہیں ہے ،صرف 50ممالک ایسے ہیں جن میں ٹریڈافسران میں بیرون ممالک میں کام کرنے والے ٹریڈافسران کوٹریننگ کے بعدبھیجاجاتاہے ۔

انہوںنے کہاکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اورتنگ سطح پرپہنچ چکاہے۔وفاقی وزیربرائے قانون انصاف زاہدحامدنے ایوان کوبتایاکہ اوورسیزپاکتسانیوں کیلئے اقدامات وزارت خارجہ کی پہلی ترجیح ہے ،بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کونکالنے میں سب سے بڑامسئلہ وہاں کے ممالک کے قوانین کوفالوکرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے اورقوانین کے مطابق ان لوگوں کوواپس لاناہے ۔

ممبرقومی اسمبلی مرادسعیدنے کہاکہ ایوان میں سوالوں کے غلط جوابات دینے کی کوئی سزاہے اگرہے توپھراوورسیزپاکستانی وزارت کوسزادی جائے کیونکہ سوال کیاتھاکہ باہرممالک میں کتنے پاکستانی جیلوں میں ہیں اورجواب آیاکہ کوئی بھی پاکستان میں قیدنہیں ہے ،ڈیٹاموجودہے 7000بندے پاکستانی جیلوں میں موجودہیں اس حوالے سے وزارت کی کارکردگی پرسوالیہ نشان لگ جاتاہے جس پرسپیکرقومی اسمبلی نے وزارت کواحکامات جاری کئے کہ اس حوالے سے ڈیٹاکاجائزہ لیکرجوبھی جواب ہے وہ جمع کرایاجائے ۔

ایران میں 25قیدی ہیں جوکہ ڈرگ ٹریفکنگ ،ڈکیتی اورقتل میں ملوث ہیں ۔وفاقی وزیربرائے سیفران عبدالقادربلوچ نے ایوان کوبتایاکہ فاٹاکی7ایجنسیاں اور6ایف آرزکیلئے پی ایس ڈی پی میں 24010ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے 20فیصد4802ملین پہلی سہ ماہی میں جاری کردیئے گئے ہیں ،جس میں سے 549ملین فاٹاڈویلپمنٹ اتھارٹی کودیئے گئے ہیں ،فاٹامیں یونین سیٹوں کی کنسٹرکشن کاکام جلدمکمل کرلیاجائیگا۔

ڈاکٹردرشن ملک میں وومن کرکٹ میں حصہ لینے والی بچیوں کی تعدادبہت ہے جس کی وجہ سے کارکردگی میں کوئی خاطرخواہ اضافہ نہیں ہورہا،ٹیم کی بہتری کیلئے غیرملکی کوچ لائے جائیں تاکہ کسی کوسوال اٹھانے کاموقع نہ ملے بیرون ملک کھلینے والی تمام وومن کھلاڑیوں کوتحفظ فراہم کیاجاتاہے اورابھی تک کسی کھلاڑی سے کوئی شکایت نہیں ملی۔