پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائی،لاہور کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر دودھ کی چیکنگ، 1396لیٹر ناقص دودھ تلف

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا نئے اضلاع میں کھلنے والے دفاتر کے دورے، رحیم یار خان میں چھاپے صوبہ بھرکو ملاوٹ مافیا کے لیے نو گو ایریا بنا ئیں گے‘ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین منگل

پیر 11 ستمبر 2017 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں توسیع کر دی گئی ہے۔ راجن پور سے اٹک تک صوبہ بھر کے تمام اخلاع میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔

اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 192فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور ناقص دودھ ، پھل، سبزیاں اور رنگ دار پاپڑ موقع پر ضائع کردیے ۔شہر کے مختلف داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے لگا کر200کے قریب گاڑیوں کی چیکنگ کی ۔177گاڑیوں کا دودھ تسلی بخش پایا گیا جبکہ 21گاڑیوں میں موجود 1396لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ناکے سگیاں پل، گجومتہ، راوی پل ، بھوبتیاں چوک اور ٹھوکرنیاز بیگ کے علاقوں میں لگائے گئے۔ دودھ کی مقدار بڑھانے کیلئے دودھ میں کیمیکل اور پانی کا استعمال کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز مخلتف اتوار بازارں میں کاروائی کرتے ہوئے نشتر کالونی سنڈے بازار، سبزاہ زار ماڈل بازار، گرین ٹاؤن سنڈے بازار، گلشن راوی سنڈے بازار میں37 کلو گرام گلی سڑی سبزیاں اور پھل اور45 کلو گرام رنگ دار کھلے پاپڑ موقع پر ہی تلف کردئیے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل مختلف شہروں میں نئے کھلنے والے دفاتر کا خود معائنہ کر رہے ہیں ۔اس سلسلے میںحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان میں کریک ڈائون میں مختلف فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی۔ رحیم یار خان کی معروف فائن بیکرز کے پروڈکشن یونٹ کو چیک کیا ور ناقص صفائی، مضر صحت اجزاء کے استعمال پر پروڈکشن ہنگامی طور پر بند کر نے کے احکامات جاری کیے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ حفظان صحت کے اصولوں کے منافی کام کرنے ، ورکرز کے میڈیکل کی عدم موجودگی اور انتہائی ناقص صفائی پر پروڈکشن بند کی گئی۔ ڈی جی پنجاب فو اتھارٹی نے ہاٹ اینڈ سپائس ریسٹورنٹ کو بھی ورکرز کی ناقص صفائی پر وارننگ نوٹس جاری کیا جبکہ لاہور گرائمر اور شیخ زائد گرائمر سکول کی کینٹینوں کی چیکنگ کی اور ناقص کوکنگ آئل اور مصالحہ جات کوموقع پر تلف کر دیا۔ سکول کینٹیوں پر کولا ڈرنکس و دیگر ممنوع اشیاء کی غیر موجودگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کو بچوں کی بہتریں صحت کے لیے کینٹین پر صحت مند اشیاء خوردونوش کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ عنوان :