ملک کے نوجوانوں کو ساتھ لے کر کرپشن کے سومنات کو پاش پاش کر دونگا،سینیٹر سراج الحق

پیر 11 ستمبر 2017 21:43

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نی'احتساب ریلی'کے دوران مریدکے میں کارکنوں کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ملک کے نوجوانوں کو ساتھ لے کر کرپشن کے سومنات کو پاش پاش کر دیں گے اور کرپشن کے ناسور کو پھیلانے والوں کو جیلوں تک پہنچائیں گے۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے مقامی رہنماؤں چودھری زاہد عمران کوروٹانہ، حاجی محمد اسلم کمبوہ کی جانب سے شاندار استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی امیر نے کہا کہ ایک طرف غریب ہسپتالوں میں علاج، تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہے ، گھروں کے بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہے جبکہ دوسری طرف حکمرانوں کے بچے سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہوتے ہیں اور ان کی جائیدادیں راتوں رات بلندیوں کو چھو رہی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ اگر ملک کے نوجوان کرپشن کے خلاف ان کا ساتھ دیں تو وہ کرپشن کے باوہ آدموں کے ہاتھوں میں یقینی ہتھکڑیاں دیکھ رہے ہیں۔ لاہور سے اسلام آباد تک ریلی کے دوران سراج الحق کے ہمراہ نائب امیر لیاقت بلوچ، امیر صوبہ سرفراز خاں سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :