پریس کونسل آف پاکستان سے متعلق چھپنے والی خبر کو مسترد کرتی ہوں،متعلقہ ڈائریکٹر کو او ایس ڈی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو معطل کر دیا،

وزارت اطلاعات کے کہنے پر کوئی قانون نہیں بنایا جا رہا وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کی میڈیا سے گفتگو

پیر 11 ستمبر 2017 21:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پریس کونسل آف پاکستان سے متعلق چھپنے والی خبر کو مسترد کرتی ہوں،متعلقہ ڈائریکٹر کو او ایس ڈی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو معطل کر دیا،وزارت اطلاعات کے کہنے پر کوئی قانون نہیں بنایا جا رہا۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے کہنے پر کوئی بھی قانون نہیں بنایا جا رہا، پریس کونسل آف پاکستان سے متعلق چھپنے والی خبر کو مسترد کرتی ہوں،میں نے خبر کی تحقیقات کیلئے تین رکنی کمیٹی بنا دی ہے،متعلقہ ڈائریکٹر کو او ایس ڈی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو معطل کر دیا گیا ہے،تحقیقاتی رپورٹ کو منظر عام پر لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات تک رسائی کا بل ہماری حکومت نے منظور کرایا۔

متعلقہ عنوان :