رضا ربانی کے قائمقام صدر بننے کے بعد وفاقی وزراء ایوان بالا سے غیر حاضر، اپوزیشن کا شدید احتجاج

پیر 11 ستمبر 2017 21:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کے قائمقام صدر بننے کے بعد وفاقی وزراء ایوان بالہ سے غیر حاضر اپوزیشن کا شدید احتجاج، پیر کے روز سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزراء وزراء مملکت اور پارلیمانی سیکرٹری کی اکثریت ایوان سے غیر حاضر رہی، پی پی پی کے سینیٹر رحمان ملک نے اس پر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ ایوان میں وفاقی وزراء کی غیر حاضری سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ ایوان میں وزراء ممبران سینیٹرز کے سوالوں کا جواب دینے کیلئے موجود نہیں ہیں، حکومت کا رویہ افسوسناک ہے ۔شیخ منظور