اسلام آباد ہائیکورٹ، پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کی امریکہ حوالگی کیس کی سماعت کل ہوگی

پیر 11 ستمبر 2017 21:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستانی نژاد امریکی شہری طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے بارے درخواست پر سماعت کل بروز منگل ہوگی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں مبینہ طور پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں امریکہ کو مطلوب طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے پر وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت آج بروز منگل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی طلحہ ہارون کے والد ہارون الرشید کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔گزشتہ سماعت پر عدالت کی جانب سے طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے سے متعلق وفاقی حکومت کے فیصلے پر سوال اٹھائے گئے تھے جن پر آج فریقین کے وکلاء حتمی دلائل دیں گے جبکہ قوی امکان ہے کہ فریقین کے وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد طلحہ ہارون کو امریکہ کے حوالے کرنے یا نہ کرنے سے متعلق عدالتی فیصلہ بھی سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :