متحدہ عرب امارات، کھوئے ہوئے پرس کو لوٹانے پر کارکن کو خراج تحسین پیش ، پرس میں 100،000 درہم تھے

منگل 12 ستمبر 2017 16:07

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) شارجہ کے انٹرنیشنل ائیر پورٹ پرایک ایشیائی کارکن کو پولیس نے خراج تحسین پیش کیا ۔ کیونکہ اس ایشیائی نے اسے ائیر پورٹ سے ملنے والا والٹ واپس کیا جس کے اندر 100،000 عرب اماراتی درہم موجود تھے۔

(جاری ہے)

شارجہ ائیر پورٹ پولیس کے ڈپٹی ڈرائکٹر لیفٹینینٹ کمانڈر متر ال کتبی،ائیر پورٹ پولیس کے ڈپٹی چیف لیفٹینینٹ ولید ال زورونی اور دوسرے سینئر آفیسرز نے اس ایشیائی کو منگل کے روز اعزاز سے نوازا۔شارجہ ائیر پورٹ پولیس کے ڈپٹی ڈرائکٹر لیفٹینینٹ کمانڈر متر ال کتبی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئی کہا کہ اس کارکن نے اپنے ساتھی ملازمین کے لیے ایمانداری کی ایک اعلی مثال قائم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :