سعودی عرب ، اسکولوں کی کینٹینوں پر مٹھائیاں ، چاکلیٹ ، چپس ، ٹھنڈے مشروبات کی فروخت ممنوع قرار دے دی گئی

منگل 12 ستمبر 2017 15:52

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) ریاض محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی کینٹینوں پرچپس ، ٹھنڈے اور انرجی مشروبات فروخت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ اس کے علاوہ وزارت نے 2018 میں لگنے والی دوسری پابندیوں کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ۔

(جاری ہے)

ریاض محکمہ تعلیم میں یوتھ ویلفیئر کی ڈائریکٹر البندری القرینی نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں کی کینٹین کی انسپیکشن کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں ۔ کینٹینوں پر تازہ پھل ، عرب پراٹھے ، لسی ، انڈے ، شہد ،دودھ کے بند پیکٹ جیسی اشیاء مہیا ہوں گی ۔ 100فیصد تازہ جو س پیش کیے جائیں گے ۔ مٹھائیاں ، چاکلیٹ ، چپس ، ٹھنڈے مشروبات کی فروخت ممنوع ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :