شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز، احتساب عدالت نے چاروں ریفرنسز نیب کو واپس کر دئیے

منگل 12 ستمبر 2017 13:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء):نیب کی جانب سے شریف خاندان کیخلاف دائر کیئے جانے والے ریفرنسز میں غلطیوں کی بھرمار،احتساب عدالت نے غلطیاں دور کرنے کے لیے چاروں ریفرنسز واپس نیب کو بجھوا دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے رجسٹرار آفس میں چاروں ریفرنسز کی سکرونٹی کا عمل مکمل کر لیا گیا ۔چاروں ریفرنسز میں غلطیوں کی بھر مار کے سبب احتساب عدالت نے سارے ریفرنسز نیب کو واپس بھجوا دئیے۔لندن فلیٹس اور آف شور کمپنیوں کے ریفرنس کل جب کہ عزیزیہ مل اور اسحاق ڈار کے ریفرنسز آج نیب کو واپس بھجوائے گئے ہیں۔احتساب عدالت نے نیب کو ہدایت کی ہے کہ وہ چاروں ریفرنسز میں سے غلطیاں دور کر کے دوبارہ جمع کروائے۔