جن لوگوں کے مقدمات کا فیصلہ سالوں سے نہیں ہو رہا وہ نوازشر یف کو بھی فریق بنا لیں ، فیصلہ دنوں میں ہو جائیگا ‘مر یم نواز

نوازشر یف کو 4ویں بار وزیر اعظم بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ’نوازشر یف آج بھی ہیں کل بھی تھے اور آنیوالے دن میں بھی رہیں گے ‘عوام ملک سے لوڈشیڈ نگ دہشت گردی ‘مہنگائی ‘بے روز گاری کا خاتمہ اور ملکی ترقی چاہتے ہیں تو نوازشر یف کا ساتھ دیں اور کلثوم نوازشر یف کو ضمنی انتخابات میں کامیاب کر یں ‘قوم جانتی ہے کس نے ملک میں دھر نوں ‘سازشوں اور گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا ہے اور جب خیبر پختونخواہ میں ڈینگی آیا تو وہ پہاڑوں پر جا کر بیٹھ گیا اور اب لندن میں شادیوں میں شر یک ہو رہا ہے مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشر یف کی صاحبزادی کا اقلیتی ونگ کے کنونشن سے خطاب

منگل 12 ستمبر 2017 23:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نوازشر یف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مر یم نوازشر یف نے کہا ہے کہ جن لوگوں کے مقدمات کا سپر یم کورٹ اور دیگر عدالتوں میں فیصلہ سالوں سے نہیں ہو رہا ہے وہ نوازشر یف کو بھی فریق بنا لیں انکا فیصلہ دنوں میں ہو جائیگا ‘نوازشر یف کو 4ویں بار وزیر اعظم بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ’نوازشر یف آج بھی ہیں کل بھی تھے اور آنیوالے دن میں بھی رہیں گے ‘عوام ملک سے لوڈشیڈ نگ دہشت گردی ‘مہنگائی ‘بے روز گاری کا خاتمہ اور ملکی ترقی چاہتے ہیں تو نوازشر یف کا ساتھ دیں اور کلثوم نوازشر یف کو ضمنی انتخابات میں کامیاب کر یں ‘قوم جانتی ہے کس نے ملک میں دھر نوں ‘سازشوں اور گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا ہے اور جب خیبر پختونخواہ میں ڈینگی آیا تو وہ پہاڑوں پر جا کر بیٹھ گیا اور اب لندن میں شادیوں میں شر یک ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور میں (ن) لیگ اقلیتی ونگ کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مر یم نواشر یف نے کہا کہ نوازشر یف وہ لیڈر ہیں جو کہتے ہیں کہ پاکستان میں کسی اقلیت نہ کہوں پاکستان میں بسنے والے سب پاکستانی ہے اور نوازشر یف نے پاکستان میں بسنے والے تما م لوگوں کو ترقی اور خوشحالی کے یکساں مواقعے فراہم کیے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں قوم سے پوچھتی ہوں کہ کیا آپ نے نوازشر یف کی نااہلی کو قبول کر لیا جب قوم نے نوازشر یف کی نااہلی کو قبول نہیں کیا تو پھر عوام کے اپنے ووٹوں کے تحفظ ‘ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے نوازشر یف کا ساتھ دینا ہوگا اور نوازشر یف آج بھی قوم کے دلوں میں بستے ہیںا ور بستے رہیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 2013میں نوازشر یف کو ٹوٹا پھوٹا پاکستان ملا ہے اور قوم جانتی ہے کہ اسوقت مسجدوں اور چروچوں میں حملے ہو رہے تھے مگر آج پاکستان کا 2013کے مقابلے میں تر قی یافتہ اور خوشحال ہے اور4سالوں میں نوازشر یف نے نہ صرف ملک سے لوڈشیڈ نگ کے اندھیروں کو ختم کر دیا بلکہ نوازشر یف ہی جس نے ملک میں دہشت گردوں کو کالی ضرب لگائی اور سی پیک جیسا تحفہ دیا ہے اور ملک میں موٹرویز کا جھال بھی نوازشر یف نے ہی بچھا یا ہے اور قوم جانتی ہے کس نے ملک میں دھر نوں ‘سازشوں اور گالم گلوچ کا کلچر متعارف کروایا ہے اور جب خیبر پختونخواہ میں ڈینگی آیا تو وہ پہاڑوں پر جا کر بیٹھ گیا اور اب لندن میں شادیوں میں شر یک ہو رہا ہے اوراس نے ملک کو اندھیروں اور سازشوں کے سواکچھ نہیں دیا اور کون ہے جو کروڑوں ووٹوں سے کامیاب ہونیوالے وزیر اعظم نوازشر یف کے خلاف ساز ش در سازش کر تا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صرف نوازشر یف ہی پاکستان میں اہل ہے اس لیے اس کو نااہل کرد یا گیا اور نوازشر یف کیسے نااہل ہوئے وہ بھی پوری قوم جانتی ہے پاکستان میں لاکھوں ایسے لوگ ہے جن کے سپر یم کورٹ اور دیگر عدالتوں میں سالوں سے فیصلے نہیں ہو رہے ہیں میں ایسے لوگوں کو مشورہ دینا چاہتی ہوں وہ نوازشر یف کو بھی فریق بنا لیں انکا فیصلہ دنوں میں ہو جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کو نااہل کر نے اور انکے خلاف سازشیں کر نیوالوں کو یہ نظر آرہا تھا کہ نوازشر یف نے آئینی مدت پوری کر لی تو وہ آئندہ الیکشن2018بھی جیت جائیں گے میں ایسے لوگوں کو بتانا چاہتی ہوں اب بھی انشاء للہ میں نوازشر یف ہی 2018کا الیکشن جیتیں گے اور دنیا کی کوئی طاقت نوازشر یف کو چوتھی بار وزیر اعظم بننے سے نہیں روک سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ملک سے لوڈشیڈ نگ دہشت گردی ‘مہنگائی ‘بے روز گاری کا خاتمہ اور ملکی ترقی چاہتے ہیں تو نوازشر یف کا ساتھ دیں اور کلثوم نوازشر یف کو ضمنی انتخابات میں کامیاب کر یں۔

متعلقہ عنوان :