نواز شریف اور انکے بچوں کیخلاف دائر ریفرنسز پر اعتراضات کا معاملہ

ڈپٹی چیئرمین ، ڈائریکٹر آپریشنزاور پراسکیوٹر جنرل نیب کی نگران جج جسٹس اعجازالاحسن سے ملاقات، ریفرنسز پر احتساب عدالت کے اعترضات سے آگاہ کیا گیا

منگل 12 ستمبر 2017 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور انکے بچوں کیخلاف دائر ریفرنسز پر اعتراضات کے معاملے پر ڈپٹی چیئرمین ، ڈائریکٹر آپریشنزاور پراسکیوٹر جنرل نیب نے نگران جج جسٹس اعجازالاحسن سے ملاقات کی ہے جس میں انہیں ریفرنسز پر احتساب عدالت کے اعترضات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیب حکام نے نگران جج کو بتایا ہے کہ اعتراض صرف ایک ریفرنس پر صفحہ نمبر درست نہ ہونے پر لگایا گیا ہے ،جے آئی ٹی رپورٹ میںصفحہ نمبر کی غلطی ہے ،رپورٹ کی اصل کاپی میں بھی یہ غلطی موجود ہے ،رجسٹرار احتساب عدالت کو اس حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے گا ،ذرائع کے مطابق نیب حکام نے جے آئی ٹی رپورٹ میں غلطی سے متعلق رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے خط کی استدعا کی ہے ، نیب حکام یہ خط ٹرائل کو رٹ کے رجسٹرار کے پاس جمع کرائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرار آفس نے اصل ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد نیب کو خط جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :