ْایم ڈی وچیئرمین پی ٹی وی کی الیکشن کمیشن کی طلبی کے باوجودضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی جاری

مریم نوازکی حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات کی مہم برائہ راست نشرکی جانے لگی سرکاری ملازمین نے باوقارادارے کے احکامات ماننے سے انکارکردیا الیکشن کمیشن نے چیئرمین اورایم ڈی پی ٹی وی سمیت کپیٹن صفدرکو14ستمبرکوطلب کرلیا

منگل 12 ستمبر 2017 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)ایم ڈی وچیئرمین پی ٹی وی کی الیکشن کمیشن کی طلبی کے باوجودضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی جاری ہے ،مریم نوازکی حلقہ این اے 120کے ضمنی انتخابات کی مہم برائہ راست نشرکی جانے لگی ہے ،سرکاری ملازمین نے باوقارادارے کے احکامات ماننے سے انکارکردیا،الیکشن کمیشن نے چیئرمین اورایم ڈی پی ٹی وی سمیت سابق وزیراعظم کے دامادکیپٹن(ر)صفدرکو14ستمبرکوطلب کرلیاہے ،الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی وی اورایم ڈی پی ٹی وی کوانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرطلب کئے جانے کے باوجودپی ٹی وی پرضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کاسلسلہ جاری ہے اورمنگل کی شام پی ٹی وی پرپاکستان مسلم لیگ کی اقلیتی ونگ کنونشن کی مکمل تقریب براہ راست نشرکی گئی ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس تقریب کی مہمان خصوصی سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نوازتھیں جواپنی والدہ مریم نوازکی الیکشن مہم کی انچارج ہیں ۔پی ٹی وی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹس اورحلقے کے دیگرامیدواروں کوبھی برابرکوریج فراہم کرنے کے بارے میں مطالبات کومکمل نظراندازکردیاہے اورضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کاسلسلہ جاری ہے ،اس سلسلے میں حلقے کے ریٹرننگ افیسرکی اورمانیٹرنگ ٹیموں کی جانب سے ملنے والی شکایات پرالیکشن کمیشن نی14ستمبرکووزیراعظم کے داماداوررکن قومی اسمبلی کیپٹن(ر)صفدرچیئرمین پی ٹی وی اورایم ڈی پی ٹی وی کوطلب کیاہی۔