کراچی،مہاجرقومی موومنٹ کی طویل کوششوں کے بعد بالآخر مہاجر اجتماع کی اجازت مل گئی

17ستمبر 2017 الحمزہ گرائونڈ لانڈھی میں مہاجروں کا اجتماع منعقد ہوگا

منگل 12 ستمبر 2017 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ ستمبر ء)مہاجرقومی موومنٹ کی طویل کوششوں کے بعد بالآخر مہاجر اجتماع کی اجازت مل گئی اور اب 17ستمبر 2017، بروز اتوار ،بمقام الحمزہ گرائونڈ لانڈھی میں مہاجروں کا تاریخی اجتماع منعقد ہوگا۔ اجازت مل جانے کی اطلاع ملتے ہی تنظیمی ذمہ داران آفاق ہائوس پر جمع ہونا شروع ہوگئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین آفاق احمد نے جمع ہونے والے تنظیمی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 17ستمبر کو مہاجر عوام کا تاریخی اجتماع ہوگا اور اس اجتماع میں اپنی مائوں ،بہنوں ، بزرگوں اور نوجوانوں کی رضامندی سے اہم فیصلے کروں گاجس سے مہاجر قوم میں پائی جانے والی بے چینی ، بے یقینی اور مایوسی کا خاتمہ ہوجائے گا اور مہاجر عوام پورے اعتماد اور جوش کے ساتھ اپنے بہتر مستقبل کی جدوجہد کریں گے۔

آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر عوام اپنی ذمہ داری سمجھ کر جلسے میں بھرپور شرکت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر قوم کا یہ اجتماع مہاجروں کے اتحاد اور طاقت کا مظاہرہ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی اجتماع مہاجر نظریئے کے وارثوں کا اجتماع ہوگا جو مہاجر قوم کے مستقبل کی نئی راہیں متعین کرے گا۔

متعلقہ عنوان :