وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات،

نیب کے نئے چیئر مین کی تقرری بارے بات چیت

بدھ 13 ستمبر 2017 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نیب کے نئے چیئر مین کی تقرری کے بارے میں بات چیت ہوئی ۔ موجودہ چیئرمین نیب کی مدت نومبر 2017 میں ختم ہو رہی ہے۔ ملاقات میں نئے چیئرمین کی تقرری کے عمل کو سختی سے قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھانے پر اتفاق پایا گیا۔