چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آسٹریلیا کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں

بدھ 13 ستمبر 2017 23:15

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ جو کہ آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ انہوںنے سینیٹر ڈیوڈ فاسیٹ کی سربراہی میں آسٹریلیا کی سینیٹ کمیٹی برائے خارجہ و دفاعی امور، ایئر چیف مارشل مارک بنسکن اور سیکرٹری دفاع گریک موریارٹی اور ایئر چیف مارشل گیون ڈیویز سے ملاقات کی ۔

آرمی چیف نے جوائنٹ آپریشن اینڈ پلاننگ ہیڈکوارٹرزاور فورس ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے آسٹریلین سٹریٹیجک پالیسی انسٹیٹیوٹ اور نیشنل اسسمنٹ کے دفتر میں بھی بات چیت کی جہاں انہیں آسٹریلوی حکومت کے پالیسی ایشوز کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

آسٹریلیاں کی دونوں فوجی اور سول قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی تعریف کی اور پاکستانی قوم اور فوج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

آرمی چیف نے کہاکہ باہمی تعلقات کے فروغ اور پاکستان کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ وہ آسٹریلیا کے نہائت مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دفاعی تعلقات میں اضافہ سے مستقبل میں دوطرفہ تعاون بالخصوص تعلیم، سرمایہ کاری، علاقائی رابطے اور تجارت کو فروغ مل سکتاہے۔

متعلقہ عنوان :