چودھری نثا ر کی عزت کرتی ہوں،کچھ نہیں کہوں گی، ان کے اظہار خیال کا اپنا انداز ، وہ میر ے والد کے قر یبی ساتھی ہیں‘مر یم نواز
مخالفین سیاسی میدان میں مقابلہ کریں ، این اے 120میں (ن) لیگ کسی قسم کے سر کاری وسائل استعمال نہیں کر رہی عوام ہمارے ساتھ ہیں17ستمبر کو شیر ہی کامیاب ہوگا ‘سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں ‘میاں نوازشر یف قوم کے دلوں میں بستے ہیں انکو کوئی نہیں نکال سکتا ‘ جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ پیر اعجاز ہاشمی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو
بدھ 13 ستمبر 2017 22:11
(جاری ہے)
ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جے یو پی کی طرف بیگم کلثوم نواز کی غیر مشروط حمایت پر ان کی شکر گزار ہوں اور صرف 17ستمبر کے معرکے کیلئے دعائوں کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ این اے 120کے عوام سے میرا پرانا تعلق ہے ، 2013ء کے عام انتخابات میں بھی اپنے والد کی انتخابی مہم چلائی تھی اور اب میری والدہ کلثوم نواز امیدوار ہیں جنہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانا پڑا اور میرے والد اور چچا بھی وہاں ہیں لیکن مسلم لیگ (ن) بہت بڑی جماعت ہے جس کی مجھے مکمل حمایت حاصل ہے ،انتخابی مہم کے دوران کارکنوں کا جذبہ دیدنی ہے اور اصل میں انتخابی مہم وہی چلا رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ چوہدری نثار میرے بڑے ہیں اور میرے والد کے قریبی ساتھی ہیں ، میں ان کی بہت عزت کرتی ہوں ،ان کا اظہار خیال کا اپنا ہی انداز ہے ۔ چودھری نثا ر علی خان کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گی،مخالفین سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کون سے سے سرکاری وسائل ، ان کا نام کیا ہے ،حلقے میں کسی بھی قسم کے سرکاری وسائل استعمال نہیں کئے جا رہے ہیں،ضمنی انتخاب کے شیڈول سے پہلے بھی پورے ملک میںسٹرکیں بن رہی تھیں۔سیاسی مخالفین الزام تراشی اوربہتان بازی کی بجائے میدان میں آکر مقابلہ کریں۔ جبکہ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ سیاست ایک پاکیزہ چیز ہے لیکن اسے گندا کیا جا رہا ہے ،ہم شروع سے ہی مسلم لیگ کے حامی ہیں اور اب بھی ملک کو بچانے کے لئے (ن) لیگ کا ساتھ دیں گے ۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اراکین اسمبلی کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر جماعت کے لوگ ہی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لیں گے تو کون لے گا ، الیکشن کمیشن نے جن جن کو نوٹس جاری کیے وہ واپس لیے جائیں ۔ انہوں نے کہ آمروں نے ملک کو ہمیشہ پیچھے دھکیلا جبکہ عوامی لیڈر آگے لیجاتے ہیں ، نواز شریف کو پانامہ سے شروع ہو کر اقامہ پر فارغ کیا گیا لیکن دلوں سے نہیں نکال سکے اب جو فیصلہ 17ستمبر کو عوام دیں گے وہ سب کے سامنے آئے گا ۔ملاقات کرنے والوں میں دانیال عزیز ، زعیم حسین قادری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔علاوہ ازیں مریم نواز نے مزنگ میں این اے 120کی خواتین پولنگ ایجنٹس سے ملاقات کی جس میں پولنگ کے دن کے لئے حکمت عملی طے کی گئی ۔اس موقع پر خواجہ احمد حسان ،خواجہ عمران نذیر، شائستہ پرویز ملک، میاں عثمان ،مائزہ حمید سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔، مریم نواز نے خواتین پولنگ ایجنٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل میں پولنگ ایجنٹس کا کردار سب سے اہم ہوتا ہے۔ مریم نواز نے ہدایت کی کہ پولنگ ایجنٹس اپنے کان اور آنکھیں کھلی رکھیں اور جعلی ووٹ کاسٹ نہ ہونے دیں، پولنگ ایجنٹس اپنے موبائل سے غیر معمولی صورتحال کی ریکارڈنگ ضرور کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس نتائج کی مصدقہ کاپی لینے تک اپنی جگہ نہ چھوڑیں ۔انہوںنے کہا کہ ملک اور جماعت کے لئے کام کرتے ہوئے میرا جذبہ تازہ ہو جاتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور ہم نے اس سفر کو جاری رکھنا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 14 ستمبر 2017 کی مزید خبریں
-
انڈونیشیا نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے انسانی امداد پر مشتمل طیارہ بھیج دیا
-
متحدہ عرب امارات پولیس نے پاکستانی لڑکی کے پولیس فوبیا کو ختم کر دیا
-
روہنگیا مسلمانوں کی میانمار سے ہجرت،بنگلہ دیشی حکام نے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے مزید 7افراد کی لاشیں نکال لیں،ہلاکتوں کی تعداد 100کے قریب پہنچ گئی
-
دنیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق مایوسی پیدا ہوئی ، جمی کارٹر
-
چین ترکی کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کی خواہش مند ہے، ترکی
-
روس میں بم دھماکوں کا خطرہ، کئی مقامات سے لوگوں کا انخلاء
-
کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب خودکش حملہ، سیکورٹی اہلکار سمیت 2افراد ہلاک ،7زخمی
-
شامی پناہ گزین بچیاں بھی بالی ووڈ اسٹارز کی مداح نکلیں
-
آنگ سان سوچی کا اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے انکار
-
سعودی عرب، چارجنگ پر لگا فون دھماکے سے اڑ گیا،2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
-
اگر ایران جیسا مجرم ملک بھی شریف اور معزز ہے تو پھر قطر کو مبارک ہو،سعودیہ
-
شیر کی موجودگی کا خوف،
-
امریکی سپریم کورٹ کا پناہ گزینوں کی آمد پر عائد پابندی بحال کرنے کا حکم دیدیا
-
روہنگیا مسلمان انسان ہیں، ان پر حملے روکے جائیں، انہیں پناہ دیں تاکہ وہ خوراک اور ادویات حاصل کر سکیں، حسینہ واجد کا آنگ سان سوچی کو پیغام
-
دونوں فیصلوں میں نواز شریف کو نااہل کیا گیا -دوججوں کا 20 اپریل کا فیصلہ کہیں چیلنج نہیں کیا-سپریم کورٹ
-
احتساب عدالت کا نوازشریف‘حسن نواز اور حسین نواز کوذاتی طور پر19ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم-عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس پر مختصر سماعت کے بعد ملزمان کو نوٹس جاری
-
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات،
-
نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک نواز شریف کسی کیس میں پیش نہیں ہونگے،احسن اقبال
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آسٹریلیا کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں
-
لاہور، مریم نواز نے بعد ازاں جامعہ نعیمیہ کے وفد سے ملاقات ،کلثوم نواز کی حمایت کرنے کی درخواست ، پیر اعجاز ہاشمی نے قبول کر لی
-
چودھری نثا ر کی عزت کرتی ہوں،کچھ نہیں کہوں گی، ان کے اظہار خیال کا اپنا انداز ، وہ میر ے والد کے قر یبی ساتھی ہیں‘مر یم نواز
-
وزیر اعلی پنجاب نے پشاور ریپڈ ٹرانزٹ سروس کے قانونی معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی
-
نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان لندن میں جھگڑا
-
ایف بی آرکا ملازمین کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے بڑے اداروں سے رابطہ
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا دورہ امریکہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا ‘ وزیر دفاع
-
چوہدری نثار اور سعد رفیق کے درمیان اہم ملاقات ،
-
کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے عالمی عدالت میں جواب جمع کرادیا گیا۔
-
حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے اپنے والے شہباز شریف کو وزارت اعلی سے استعفیٰ دینے کا مشورہ دے دیا
-
بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،
-
وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن سے ملی مسلم لیگ کے امیدوارمحمد یعقوب شیخ کو این اے 120 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی اپیل کر دی
-
چیئرمین نیب کی زیرصدارت کااجلاس،احتساب عدالت سےواپس آنے والے ریفرنسز کاجائزہ
-
پنجاب میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس(NTS) ختم کرنے کا اعلان
-
میٹرو ٹرین کی بوگیوں کی پہلی کھیپ پرسوں کراچی پہنچے گی‘ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران لاہور آئے گی‘ خواجہ احمد حسان
-
اتحاد علماء افغانستان کا امریکی صدر کی نئی پالیسی میں پاکستان کیخلاف دھمکیوں اور جنگ کے اعلان پر اظہار تشویش
-
لاہور ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کر دیں ،
-
قومی اسمبلی ‘حکومت کی جانب سے ملک میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
-
کیپٹن (ر) صفدر نے چوہدری نثار کو اپنا سیاسی استاد قرار دیدیا
-
مہنگے داموں تیارلہنگا2انچ چھوٹا،ڈیزائنر کے خلاف قانونی کارروائی میں بھارتی دلہن کیس جیت گئی
-
واٹس ایپ پر بھیجے ہوئے میسج ڈیلیٹ کرنے کی سہولت متعارف
-
سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری انسانی حقوق کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم موجودگی پر سپیکر اسمبلی کا اظہا ر بر ہمی
-
جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ
-
ملک کااصل وزیراعظم شاہدخاقان نہیں فوادحسن فوادہے ،خورشیدشاہ
-
پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا، ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی
-
ماسٹر آف رگنگ ن لیگ کو NA-120میں شکست دیں گی: جہانگیرترین/خرم نوازگنڈا پور
-
ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے بڑے بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے رابطے کا فیصلہ
-
نوازشریف ضمانت نہیں کراتے توگرفتاری لازم ہے ،اعتزاز احسن
-
سینٹ ارکان کا روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی سامان پہنچانے پر سینیٹر طلحہ محمود کو خراج تحسین
-
یکم محرم الحرام،،افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی
-
سردار ممتاز بھٹو کا سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنیکا اصولی فیصلہ
-
اربوں روپے مراعات لینے والے الیکشن کمیشن نے ایسے ہی کام کرنا ہے تو اس سے بہتر ہے ہیڈماسٹرز ہی لگادیئے جائیں ‘ پیپلز پارٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.