ایف بی آرکا ملازمین کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے بڑے اداروں سے رابطہ

بدھ 13 ستمبر 2017 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) ایف بی آر کے فسلیٹیشن اینڈ ٹیکس پیئرز ایجو کیشن (FATE) ونگ کے ایک وفد نے ممبر فیٹ ایف بی آر محترمہ نوشین جاوید امجد کی قیادت میں آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر زاہد میر، زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ کے صدر طلعت محمود اور عسکری بنک لمیٹڈ کے قائم مقام صدر سلیم سرور سے ان کے دفاتر میں الگ الگ ملا قاتیں کیں اور ان کے اداروں کے ان ملازمین کو ٹیکس نظام کے دھارے میں لانے کے لیے تعاون اور مدد کی پیشکش کی جو قابل ٹیکس ادائیگی آمدنی ہونے کے باوجود ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا رہے ہیں۔

نو شین امجد نے ان اداروں کے سربراہان کو بتایا کہ ایف بی آر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تعداد میں خاطر خواہ بہتری لانے کے لیے اگلے چند دنوں میں پچاس سے زائد بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے سربراہان سے رابطہ کر ے گا تاکہ ان اداروں میں خدمات انجام دینے والے ایسے ہزاروں ملازمین کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے پر قائل کیا جا سکے اس سلسلے میں ایف بی آر نے اداروں کو ہر قسم کی فنی تربیت اور سہولت فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

ملا قاتوں میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ایسے تمام ملازمین جن کا سالانہ آمدنی قابل ٹیکس ادائیگی سلیب میں آتی ہے اور ان کی تنخواہ سے پہلے ہی سے ٹیکس کی کٹوتی ہو رہی ہے، کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے لیے قائل کیا جا ئے گا اور اس اہم قومی فریضے کی ادائیگی میں انہیں تمام ترضروری مدد و معاونت فراہم کی جائے گی۔