وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا دورہ امریکہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا ‘ وزیر دفاع

پاکستان کے اندر دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں اور نہ ہی پاکستان اپنی سرزمین کسی ملک پر دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے دیں گے ‘آپریشن ردالفساد باقی بچے کچھے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے ہے ‘ , , پاکستان کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے وزیر خارجہ کے مختلف ممالک کے دورے کامیاب رہے ہیں ‘چین ‘ترکی اور ایران افغانستان کے حوالے سے گہری دلچسپی لے رہے ہیں ،ْافغانستان میں امن سمیت خطے میں داعش کے پھیلائو روکنے کے لئے پاکستان ہر کوشش کا حصہ بنے گا ،ْ 2014سے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے خلاف ورزیاں ہو رہیں ہیں جس کا پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے ،ْخرم دستگیر کی میڈیا سے گفتگو

گوگل + وٹس ایپ پر شئیر کریں