بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،

بدھ 13 ستمبر 2017 20:15

پھکلیاں:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) بھارت کی جانب سے ایک بار پھرورکنگ باؤنڈری پر سیز فائرمعاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے پھکلیاں کے مقام پر شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے بھارت نے بلااشتعال گولہ باری کی جس کے باعث محمد ظہور نامی شہری شہید ہوگیا۔ بھارت کی جانب سے شہری آباد کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کرنے پر پاکستانی رینجرز کی جانب سے بھارت کو بھرپور جواب دیا گیا تاہم پاکستانی رینجرز کی جانب سے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :