لاہور ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کر دیں ،
انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت کیا ریٹرننگ افسر نے اپنی ذمہ داری پوری کی ‘ عدالت کا استفسا/ریٹرننگ افسر نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا ‘ سرکاری وکیل کا جواب مخالف فریق ثبوت دینے میں ناکام رہے ، بیگم کلثوم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی اور اثاثوں میں کوئی بے ضابطگی نہیں نکلی‘سینیٹر آصف کرمانی پیپلز پارٹی کے فیصل میر اور عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کر دیا
بدھ 13 ستمبر 2017 16:37
(جاری ہے)
انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اقامہ کا ذکر کیا مگر اس سے حاصل ہونے والی آمدن اور اکائوٹس کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
درخواست گزاروں کے مطابق کلثوم نواز کے خلاف سندھ میں بغاوت کا مقدمہ بھی درج ہے مگر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اسے جان بوجھ کر ظاہر نہیں کیا۔ کلثوم نواز نے حقائق چھپائے اور جھوٹ بولا لہٰذا وہ الیکشن لڑنے کی اہل نہیں۔دائر شدہ درخواستوں میں مزید کہا گیا کہ ریٹرننگ افسر کو ٹھوس شواہد فراہم کیئے گئے مگر انہوں نے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے لہٰذا عدالت ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور کلثوم نواز کو الیکشن میں حصہ لینے سے روکے۔دوران سماعت پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کے وکیل ظفر چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حلف دیا ہے کہ انکی اور انکے شوہر کسی کمپنی کے مالک نہیں،میرا عدلیہ میں کیس صرف ایک لائن کا ہے کہ کیا بیگم کلثوم نواز نے کاغذات نامزدگی میں جو حلف دیا وہ سچ ہے یا جھوٹ ۔ نیب پہلے ہی سپریم کورٹ کی ہدایت پر انکے نام سے 16 کمپنیوں کی تحقیقات کر رہی ہے ،نیب کو عدالت میں کنفرم جواب دینا چاہیے کہ نواز شریف کسی کمپنی کے مالک ہیں کہ نہیں ،اگر نیب کنفرم کرتا ہے کہ نوازشریف کسی کمپنی کے مالک ہیں تو بیگم کلثوم نواز الیکشن لڑنے کے لیے نا اہل قرار دی جائیں۔فیصل میر کے وکیل ایڈوکیٹ ظفر چوہدری نے کہا کہ ایک کھربوں پتی خاتون کاغذات نامزدگی کیسے دعویٰ کر سکتی ہیں کہ انکے پاس صرف ایک لاکھ کے زیور ہیں،ایک لاکھ کی مالیت کے زیورات کا دعوی کھلا جھوٹ ہے جس پر انکی نا اہلی یقینی ہے، اثاثے چھپانے پر بیگم کلثوم نواز کو الیکشن لڑنے سے روکا جائے ۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ریٹرننگ افسر نے اپنی ذمہ داری پوری کی ۔جس پر سرکاری وکیل نے بیان دیا کہ ریٹرننگ افسر نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی حکومت کے وکلاء نے بھی درخواستوں کو نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کرنے کی استدعا کی۔عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد درخواستیں پر فیصلہ محفوظ کر لیا اور بعد ازاں فیصلہ سناتے ہوئے تمام درخواستیں مسترد کر کے کلثوم نواز کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ مخالف فریق ثبوت دینے میں ناکام رہے ، بیگم کلثوم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی اور اثاثوں میں کوئی بے ضابطگی نہیں نکلی۔جبکہ پیپلز پارٹی کے فیصل میر اور عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعرات 14 ستمبر 2017 کی مزید خبریں
-
انڈونیشیا نے روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے انسانی امداد پر مشتمل طیارہ بھیج دیا
-
متحدہ عرب امارات پولیس نے پاکستانی لڑکی کے پولیس فوبیا کو ختم کر دیا
-
روہنگیا مسلمانوں کی میانمار سے ہجرت،بنگلہ دیشی حکام نے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے مزید 7افراد کی لاشیں نکال لیں،ہلاکتوں کی تعداد 100کے قریب پہنچ گئی
-
دنیا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق مایوسی پیدا ہوئی ، جمی کارٹر
-
چین ترکی کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کی خواہش مند ہے، ترکی
-
روس میں بم دھماکوں کا خطرہ، کئی مقامات سے لوگوں کا انخلاء
-
کابل میں کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب خودکش حملہ، سیکورٹی اہلکار سمیت 2افراد ہلاک ،7زخمی
-
شامی پناہ گزین بچیاں بھی بالی ووڈ اسٹارز کی مداح نکلیں
-
آنگ سان سوچی کا اقوام متحدہ اجلاس میں شرکت سے انکار
-
سعودی عرب، چارجنگ پر لگا فون دھماکے سے اڑ گیا،2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
-
اگر ایران جیسا مجرم ملک بھی شریف اور معزز ہے تو پھر قطر کو مبارک ہو،سعودیہ
-
شیر کی موجودگی کا خوف،
-
امریکی سپریم کورٹ کا پناہ گزینوں کی آمد پر عائد پابندی بحال کرنے کا حکم دیدیا
-
روہنگیا مسلمان انسان ہیں، ان پر حملے روکے جائیں، انہیں پناہ دیں تاکہ وہ خوراک اور ادویات حاصل کر سکیں، حسینہ واجد کا آنگ سان سوچی کو پیغام
-
دونوں فیصلوں میں نواز شریف کو نااہل کیا گیا -دوججوں کا 20 اپریل کا فیصلہ کہیں چیلنج نہیں کیا-سپریم کورٹ
-
احتساب عدالت کا نوازشریف‘حسن نواز اور حسین نواز کوذاتی طور پر19ستمبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم-عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس پر مختصر سماعت کے بعد ملزمان کو نوٹس جاری
-
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی ملاقات،
-
نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے تک نواز شریف کسی کیس میں پیش نہیں ہونگے،احسن اقبال
-
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی آسٹریلیا کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں
-
لاہور، مریم نواز نے بعد ازاں جامعہ نعیمیہ کے وفد سے ملاقات ،کلثوم نواز کی حمایت کرنے کی درخواست ، پیر اعجاز ہاشمی نے قبول کر لی
-
چودھری نثا ر کی عزت کرتی ہوں،کچھ نہیں کہوں گی، ان کے اظہار خیال کا اپنا انداز ، وہ میر ے والد کے قر یبی ساتھی ہیں‘مر یم نواز
-
وزیر اعلی پنجاب نے پشاور ریپڈ ٹرانزٹ سروس کے قانونی معاملات کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی
-
نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان لندن میں جھگڑا
-
ایف بی آرکا ملازمین کے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کیلئے بڑے اداروں سے رابطہ
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف کا دورہ امریکہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا ‘ وزیر دفاع
-
چوہدری نثار اور سعد رفیق کے درمیان اہم ملاقات ،
-
کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے عالمی عدالت میں جواب جمع کرادیا گیا۔
-
حمزہ شہباز اور سلمان شہباز نے اپنے والے شہباز شریف کو وزارت اعلی سے استعفیٰ دینے کا مشورہ دے دیا
-
بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر ورکنگ باونڈری پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی،
-
وزارت داخلہ نے الیکشن کمیشن سے ملی مسلم لیگ کے امیدوارمحمد یعقوب شیخ کو این اے 120 ضمنی الیکشن میں حصہ لینے سے روکنے کی اپیل کر دی
-
چیئرمین نیب کی زیرصدارت کااجلاس،احتساب عدالت سےواپس آنے والے ریفرنسز کاجائزہ
-
پنجاب میں نیشنل ٹیسٹنگ سروس(NTS) ختم کرنے کا اعلان
-
میٹرو ٹرین کی بوگیوں کی پہلی کھیپ پرسوں کراچی پہنچے گی‘ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران لاہور آئے گی‘ خواجہ احمد حسان
-
اتحاد علماء افغانستان کا امریکی صدر کی نئی پالیسی میں پاکستان کیخلاف دھمکیوں اور جنگ کے اعلان پر اظہار تشویش
-
لاہور ہائیکورٹ نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کیخلاف دائر درخواستیں مسترد کر دیں ،
-
قومی اسمبلی ‘حکومت کی جانب سے ملک میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے کا تسلی بخش جواب نہ دینے پر اپوزیشن کا شدید احتجاج
-
کیپٹن (ر) صفدر نے چوہدری نثار کو اپنا سیاسی استاد قرار دیدیا
-
مہنگے داموں تیارلہنگا2انچ چھوٹا،ڈیزائنر کے خلاف قانونی کارروائی میں بھارتی دلہن کیس جیت گئی
-
واٹس ایپ پر بھیجے ہوئے میسج ڈیلیٹ کرنے کی سہولت متعارف
-
سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری انسانی حقوق کی قومی اسمبلی اجلاس میں عدم موجودگی پر سپیکر اسمبلی کا اظہا ر بر ہمی
-
جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پشاور کے مختلف علاقوں کا دورہ
-
ملک کااصل وزیراعظم شاہدخاقان نہیں فوادحسن فوادہے ،خورشیدشاہ
-
پی آئی اے شدید مالی بحران کا شکار ہو گیا، ملازمین کو دو ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی
-
ماسٹر آف رگنگ ن لیگ کو NA-120میں شکست دیں گی: جہانگیرترین/خرم نوازگنڈا پور
-
ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ میں اضافے کیلئے بڑے بڑے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں سے رابطے کا فیصلہ
-
نوازشریف ضمانت نہیں کراتے توگرفتاری لازم ہے ،اعتزاز احسن
-
سینٹ ارکان کا روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی سامان پہنچانے پر سینیٹر طلحہ محمود کو خراج تحسین
-
یکم محرم الحرام،،افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی
-
سردار ممتاز بھٹو کا سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم کرنیکا اصولی فیصلہ
-
اربوں روپے مراعات لینے والے الیکشن کمیشن نے ایسے ہی کام کرنا ہے تو اس سے بہتر ہے ہیڈماسٹرز ہی لگادیئے جائیں ‘ پیپلز پارٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.