واٹس ایپ پر بھیجے ہوئے میسج ڈیلیٹ کرنے کی سہولت متعارف

بدھ 13 ستمبر 2017 16:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء):واٹس ایپ ایک نئی فیچر متعارف کروارہا ہے جس کی مدد سے آپ بھیجے ہوئے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ "ڈیلیٹ فار ایوری ون "نامی فیچر ٹیسٹ کر رہا ہے ۔ڈیلیٹ فار ایوری ون نامی فیچر کے کامیاب تجرے کے بعد اسے صارفین کے لیے متعارف کروا دیا جائے گا۔

اس فیچر کی مدد سے آپ بھیجے ہوئے پیغامات کو ڈیلیٹ کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں واٹس ایپ نے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے صارفین کے لیے پی آئی پی نامی فیچر بھی بتعارف کروایا تھا۔اس فیچر کے ذریعے ویڈیو کال پر اثر اندازہوئے بغیر سکرین کو چھوٹا کیا جا سکتا ہے اور دوران کال آپ دوسری انٹرنیٹ براوزنگ بھی کر سکتے ہیں۔واٹس ایپ اپنے صارفین کو سہولت دینے کے لیے نت نئی اختراعات متعارف کروا رہا ہے جس سے صارفین میں واٹس ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ڈیلیٹ فا رایوری ون بھی ایک ایسی ہی فائدہ مند فیچر ہے جسے صارفین بے حد پسند کریں گے۔