ملک کااصل وزیراعظم شاہدخاقان نہیں فوادحسن فوادہے ،خورشیدشاہ

وہ وزیراعظم کوچلنے نہیں دے رہا،ریلی نکالنے کے بعدنوازشریف کاواپس نہ آناخاندان اورسیاست کیلئے خطرناک ہے ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 13 ستمبر 2017 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ ملک کااصل وزیراعظم شاہدخاقان نہیں فوادحسن فوادہے ،جووزیراعظم کوچلنے نہیں دے رہا،ریلی نکالنے کے بعدنوازشریف کاواپس نہ آناخاندان اورسیاست کیلئے خطرناک ہے ۔نجی ٹی وی کودیئے گئے انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ نوازشریف کوعدالتوں کاسامناکرنے سے بھاگنانہیں چاہئے ،بلکہ نیب ریفرنس کاسامناکرناچاہئے ،نوازشریف کاریلی نکال کرواپس نہ آناان کے خاندان اورسیاست کیلئے خطرناک ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ملک میں دوقانون نظرآرہے ہیں شریف خاندان کیلئے الگ قانون ہے اورباقیوں کیلئے الگ ہے ،ہمارے دووزرائے اعظم کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے نوازشریف اورشریف خاندان کے لوگوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے چاہئیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ شریف خاندان کے درمیان اختلافات سامنے آرہے ہیں ،مریم نوازسے متعلق چوہدری نثارنے اپنے خیالات کااظہارکیاوہ پارٹی کے سینئررکن ہیں اورخیالات بیان کرناان کاحق ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اس وقت ملک کے اصل وزیراعظم فوادحسن فوادہیں ،وہ وزیراعظم کوچلنے ہی نہیں دے رہے ۔وزیراعظم کے اصل اختیارات فوادحسن فواداستعمال کررہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ چارسال تک پاکستان کی خارجہ پالیسی ہی نہیں تھی ،ہم وزیرخارجہ لگانے کیلئے چیختے رہے ،ہمارے مطالبے پرمیڈیامیں مذاق اڑایاگیا۔انہوںنے کہاکہ چوہدری نثارکھل کربتائیں کہ پاکستان کوکیاخطرات لاحق ہیں اوروہ کون سے 5لوگ ہیں جنہیں اس بارے میں علم ہے ۔

انہوںنے کہاکہ ہم 1990ء سے آج تک مقدمات کوبھگت رہے ہٰں ،غیرملکی گواہان نے بھی بے نظیراورآصف زرداری کے حق میں بیانات دیئے ۔انہوںنے کہاکہ بے نظیرکے مقدمے میں زیادتی ہوئی ہے ۔یہ ریاست کامقدمہ تھاپیپلزپارٹی نے کیس میں فریق بننے کی کوشش کی لیکن یہ کہاگیاکہ یہ کیس سرکارکاہے ،پارٹی فریق نہیں بن سکتی ،اب ہم عدالت جارہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کی پہچان بھٹوخاندان ہے ،بلاول بھٹوپارٹی کوچلارہے ہیں اورفیصلے بھی وہی کررہے ہیں ،پارٹی نے دس سال پہلے اسے لیڈرشپ دی تھی۔