نوازشریف ضمانت نہیں کراتے توگرفتاری لازم ہے ،اعتزاز احسن

نوازشریف اقامے کی تردیدنہیں کررہے ،رقم لینامعنی نہیں رکھتا،رقم دستیاب تھی ،نجی ٹی وی کو انٹرویو

بدھ 13 ستمبر 2017 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااعتزازاحسن نے کہاہے کہ نوازشریف ضمانت نہیں کراتے توگرفتاری لازم ہے ،نوازشریف اقامے کی تردیدنہیں کررہے ،رقم لینامعنی نہیں رکھتا،رقم دستیاب تھی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اعتزازاحسن نے کہاکہ نوازشریف اقامے کی تردیدنہیں کررہے ہیں وہ کہتے ہیں کہ تنخواہ نہیں لی ،انکم کی سیکشن 69کے تحت رقم کی دستیابی کافی ہے اورسیکشن12کے تحت رقم کاآناضروری ہے ،نوازشریف پیسے نکالیں یانہ نکالیں ان کے اکاؤنٹ میں تنخواہ آتی تھی رقم لیناکوئی معنی نہیں رکھتارقم کی دستیابی اہم ہے ۔

انہوںنے کہاکہ نیب قانون کے تحت نوازشریف کوضمانت کراناپڑیگی اگروہ ضمانت نہیں کراتے توان کی گرفتاری لازم ہی۔

متعلقہ عنوان :