صوبائی وزیر خزانہ مخصوص نشستوں پر کامیاب تین اراکین اسمبلی سے ہاتھ کر گئیں

بدھ 13 ستمبر 2017 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء)صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا مخصوص نشستوں پر کامیاب ہو کر پنجاب اسمبلی میں آنے والی خواتین اراکین اسمبلی سے ہاتھ کر گئیں جس کے نتیجے میں محکمہ خزانہ پنجاب نے مخصوص نشستوں پر اراکین پنجاب اسمبلی کو فنڈز دینے سے انکارکر دیا ہے اس حوالے سے محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2017-18ء کے بجٹ میں سی ایم ڈویلپمنٹ بیکج کی مد میں فنڈز ہی مختص نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے محکمہ خزانہ پنجاب ان اراکین اسمبلی کوفنڈز دینے سے قاصر ہے یہ بھی بتایاگیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے ڈویلپمنٹ پیکج کی مد میں ان خواتین اراکین اسمبلی کو فنڈز کے اجراء کی سفارش کی تھی جس کا مقصد مخصوص نشستوں پر آنے والی خواتین اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں ڈویلپمنٹ کے کام کروا سکیں وزیراعلیٰ پنجاب نے اس مقصد کیلئے صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دے رکھی ہے یہ کمیٹی بھی ان خواتین کیلئے کچھ نہ کر سکی اور اس طرح مخصوص نشستوں پر آنے والی اراکین اسمبلی سی ایم ڈویلپمنٹ پیکج سے محروم رہ گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :