الیکشن جیتنے کی صورت میں یاسمین راشد کو لاہور کی قیادت کی ذمہ داریاں سونپ دی جاتیں، اسی لیے تحریک انصاف کے ایک گروہ نے انہیں فتح حاصل نہیں کرنے دی: سمیع ابراھیم

پیر 18 ستمبر 2017 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) سمیع ابراھیم نے دعوی کیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ان ہی کی جماعت کے گروپ نے شکست سے دوچار کروایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار سمیع ابراھیم کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ان ہی کی جماعت کے گروپ نے شکست سے دوچار کروایا ہے۔

الیکشن جیتنے کی صورت میں یاسمین راشد کو لاہور کی قیادت کی ذمہ داریاں سونپ دی جاتیں۔

(جاری ہے)

اسی لیے تحریک انصاف کے ایک گروپ نے انہیں فتح حاصل نہیں کرنے دی۔ اس حوالے سے صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا گروپ یاسمین راشد کی بجائے چوہدری سرور کو ٹکٹ دلوانا چاہتا تھا۔ اس گروپ کا خیال تھا کہ چوہدری سرور ان کیلئے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں انہیں این اے 120 کا ٹکٹ دے دیا جاتا تو انہیں الیکشن میں عبرت ناک شکست کا سامنا کرنا پڑتا اور یوں وہ برطانیہ واپس چلے جاتے۔ تاہم اس گروپ کو اپنے منصوبے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس گروپ کو یاسمین راشد کو شکست دلوانے میں کامیابی حاصل ہوئی۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: