میری والدہ کی (کل) سرجری ہے، ان کیلئے خاص دعا کریں،کلثوم نواز کی وطن واپسی ڈاکٹرز کی رپورٹ پر منحصر ہے

سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

پیر 18 ستمبر 2017 21:34

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ میری والدہ کی (کل) سرجری ہے، ان کیلئے خاص دعا کریں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو لندن میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔حسین نواز نے کہا کہ میری والدہ کلثوم نواز کی(آج) منگل کو سرجری ہے، سب لوگوں سے درخواست ہے کہ ان کیلئے خاص دعا کریں۔ انہوں نے کہا کہ والدہ کی وطن واپسی ڈاکٹرز کی رپورٹ پر منحصر ہے۔