وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ

پاکستان کی نمائندگی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے

پیر 18 ستمبر 2017 21:31

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ ہوگئے ،وہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72ویں اجلاس میں شرکت کیلئے لندن سے نیویارک روانہ ہوگئے ۔ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وزیراعظم کو رخصت کیا ۔شاہد خاقان عباسی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت متعدد عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔