ن لیگ کو کرکٹ بکیز کی جانب سے این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے چندہ دیا گیا: چوہدری غلام حسین

پیر 18 ستمبر 2017 21:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ کو کرکٹ بکیز کی جانب سے این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے چندہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے معروف سینئر تجزیہ نگار چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ ن لیگ کی سرپرستی میں لاہور میں کرکٹ بکیز کا ایک بڑا نیٹ ورک متحرک ہے۔ اسی نیٹ ورک کی جانب سے این اے 120 ضمنی الیکشن کیلئے ن لیگ کو چندہ دیا گیا۔ چوہدری غلام حسین نے مزید دعوی کیا ہے کہ بکیز کا یہ وہی نیٹ ورک ہے جو میچ فکسنگ کروانے میں بھی ملوث ہیں۔ چوہدری غلام حسین کی جانب سے مزید کیا کہا گیا ہے، ملاحظہ کیجیے: