آرمی چیف سے ترکی کے سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 18 ستمبر 2017 20:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترکی کے سفیر صداق بابرگرگن نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کے روز جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک سفیر صادق بابرگرگن نے ملاقات کی،ملاقات میں پاک ترک مثالی اور برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور دونوں جانب سے باہمی تعلقات کو تمام شعبوں میں وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :