عمران خان کی زیرصدارت پارٹی قیادت اہم اجلاس، توہین عدالت کیس سمیت اہم مور پر بات چیت

پیر 18 ستمبر 2017 19:59

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کیا جس میں پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی ۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان نے انکے خلاف الیکشن کمیشن میں توہین عدالت کیس سمیت تحریک انصاف کی پارٹی فنڈنگ سے متعلق کیس پر بھی تبادلہ خیال کیاہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحریک انصاف کے وکیل انورمنصور خان نے پارٹی چیئرمین اور سینئر قیادت کو کیس بارے تفیصلی بریفنگ بھی دی ہے۔ پارٹی چئرمین عمران خان نے کل ہونے والے الیکشن میں کلثوم نواز شریف کےخلاف یاسمین راشد بارے میں گفتگو کی جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد نے حکومتی مشینری کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جبکہ ضمنی الیکشن کے نتائج ن لیگ کیلیے لمحہ فکریہ ہیں اور عوام تحریک انصاف کو خوب پذیرائی بخش رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :