کن وزراء کے پاس کونسا عہدہ ہے؟ کابینہ ڈویژن نے نئی فہرست جاری کردی

پیر 18 ستمبر 2017 19:35

اسلام آباد:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی نااہلی کےبعد نئی کابینہ تشکیل دی گئی تھی تاہم کن وزراء کے پاس کونسا قلمدان ہے اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نئی فہرست جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزرا، وزرامملکت، مشیروں اور معاونین خصوصی کی نئی جاری کردہ فہرست کے مطابق وفاقی وزیراحسن اقبال کے پاس 2 وزارتوں کا قلمدان ہےجن میں وزارت داخلہ، وزارت منصوبہ بندی وترقی جبکہ وزارت توانائی شامل ہیں جبکہ اطلاعات اور آئی ٹی کے وزیرانچارج وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خود ہیں۔

وزیراعظم کے 8 معاونین خصوصی میں 7 کے پاس عہدے ہیں اور تمام 4 مشیروں کے پاس بھی عہدے موجود ہیں مزید یہ کہ 18 میں سے17 وزرائےمملکت کو قلمدان دیا گیا ہےجبکہ29میں سے28 وفاقی وزراکو بھی قلمدان سونپے گئے ہیں۔