تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این اے گلزار خان کے صاحبزادے اسد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

پیر 18 ستمبر 2017 19:28

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این اے گلزار خان کے صاحبزادے اسد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی بڑی وکٹ اڑا لی ہے۔ این اے 4 پشاور سے تحریک انصاف کے رہنما اور ایم این اے گلزار خان کے صاحبزادے اسد خان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اسد خان نے سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔