میسج گل خان کو بھیجنا تھا لیکن غلطی سے عائشہ گلالئی کو بھیج دیا: فاروق ستار کا عمران خان پر طنز

پیر 18 ستمبر 2017 19:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) فاروق ستار نے طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے میسج گل خان کو بھیجنا تھا لیکن غلطی سے عائشہ گلالئی کو بھیج دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک تقریب کے دوران ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے عمران خان پر کیے جانے والے طنز سے محفل لوٹ لی۔ فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان نے میسج گل خان کو بھیجنا تھا لیکن غلطی سے عائشہ گلالئی کو بھیج دیا۔ فاروق ستار نے کہا کہ وہ یہ بات مذاق میں کہہ رہے ہیں امید ہے تحریک انصاف کے دوست برا نہیں منائیں گے۔ ہماری ابھی نئی نئی دوستی ہوئی ہے نہیں چاہتا کہ دوستی خراب ہو۔