دوسری پارٹیوں میں طاقت نہیں کہ وفاق میں حکومت بنا سکیں،

90سیٹیں ملنے کے باوجود ہم نے حکومت بنائی، اپنے دور حکومت میں ایسے کام کئے جو تاریخ میں لکھے گئے،اگر کارکن متحد نہیں ہوں گے تو میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، پیپلز پارٹی کو ضیاء الحق کے زمانے سے کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے، سابق صدر آصف علی زرداری کا کار کنوں سے خطاب

پیر 18 ستمبر 2017 18:38

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل ستمبر ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دوسری پارٹیوں میں طاقت نہیں کہ وفاق میں حکومت بنا سکیں، 90سیٹیں ملنے کے باوجود ہم نے حکومت بنائی، اپنے دور حکومت میں ایسے کام کئے جو تاریخ میں لکھے گئے،اگر کارکن متحد نہیں ہوں گے تو میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا، پیپلز پارٹی کو ضیاء الحق کے زمانے سے کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پیر کو کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ کے پیار میں تھوڑا تھوڑا غصہ بھی ہے، 90سیٹیں ملنے کے باوجود ہم نے حکومت بنائی، اپنے دور حکومت میں ایسے کام کئے جو تاریخ میں لکھے گئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخوا کو نام دیا، پارٹیاں کبھی کمزور اور کبھی مضبوط ہوتی رہتی ہیں، پارٹی کے اندرونی مسائل مل بیٹھ کر حل کریں گے۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پختونوں کا درد مجھ سے زیادہ کوئی نہیں سمجھ سکتا، اگر کارکن متحد نہیں ہوں گے تو میں اکیلا کچھ نہیں کر سکتا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ دوسری پارٹیوں میں طاقت نہیں کہ وفاق میں حکومت بنا سکیں، پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ضیاء الحق کے زمانے سے کمزور کرنے کا سلسلہ جاری ہے، کارکنوں کو مایوس نہیں ہونا چاہیے۔