"پنجاب نہیں جاوں گی" پنجاب میں پیپلز پارٹی کی موجودہ حالت پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز کے تیر چلائے جانے کا سلسلہ جاری

بدھ 20 ستمبر 2017 22:12

لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعرات ستمبر ء) پنجاب میں پیپلزپارٹی کی موجودہ حالت پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پیپلزپارٹی کی طنز کے تیر برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی جو این اے120 کے ضمنی الیکشن میں ہاری گئی ہے بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ بہت بری طرح ہاری ہے تو غلط نہیں ہوگا تاہم این اے120 میں شکست پر جہاں جیلانے افسردہ ہیں وہی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے بھی پارٹی کی سینئر قیادت پر برہمی کا اظہار کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں بلاول بھٹو نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پیپلزپارٹی پر سوشل میڈیا صارفین کافی تنقید کررہےہیں۔

پنجاب میں پیپلزپارٹی کی موجودہ سیاسی صورتحال کافی بری ہے جس کا اندازہ ابھی حال ہی میں ہونے والے ضمنی الیکشن سے لگایا جاسکتاہے جس پر صحافی حضرات سمیت سوشل میڈیا صارفین نے مشہور پاکستانی فلم "پنجاب نہیں جاوں گی" کو بطور طنز پیپلزپارٹی کے لیے استعمال کیا ہے۔