نیو ائیر پورٹ اسلام آباد کے تعمیراتی اخراجات میں 44.306 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ،
مجوزہ ائیر پورٹ کے لئے نہ تو جگہ موزوں تھی اور نہ ہی پانی سٹاک کرنے پر کوئی توجہ دی گئی اور نہ ہی سڑکوں پر ، ائیر پورٹ ڈیزائنگ کرتے وقت سروے ہی نہیں کیا گیا وفاقی وزراء پرویز ملک ، شیخ آفتاب ، وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اوردیگر کے ارکان کے سوالوں کے جواب
بدھ 20 ستمبر 2017 20:39
(جاری ہے)
سینیٹر کریم احمد خواجہ کے ضمنی سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب نے بتایا گزشتہ پانچ سالوں کے دوران کابینہ ڈویژن کے زیر اہتمام نیشنل کالج آف آرٹس میں غیر ملکی تعلیمی اداروں کے ساتھ 6 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں ۔
جن ممالک کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ہیں ان میں کیوباء، ایران ، نیپال ، چائنہ، اسٹن ہیں ۔ سینیٹر فرحت اللہ بابر کے ضمنی سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ ڈیفنس کمیٹی آف کیبنٹ کو ختم کرکے 2014 میں نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی تشکیل نو کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیفنس کمیٹی آف کیبنٹ کو اس وقت کے وزیر اعظم نے 1976 میں بنایا تھا ۔ موجودہ قومی سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی سے متعلق حساس امور کے حوالے سے نیشنل سیکیورٹی ڈویژن یکم جنوری 2014 میں قائم کی گئی جس کی سربراہ وزیر اعظم ہیں جب کہ کمیٹی میں تینوں فورسز کے چیفس کے علاوہ وزیر دفاع ، وزیر داخلہ ،وزیر اطلاعات اور ایڈوائزرز نیشنل سیکیورٹی کونسل ہوتے ہیں ۔ سینیٹر طاہر مشہدی کے ضمنی سوال کے جواب میں شیخ آفتاب نے بتایا کہ یہ حقیقت ہے کہ نیواسلام آباد ائیر پورٹ کی لاگت کئی گنا بڑھی ہے ۔ ائیر پورٹ کا افتتاح فتح جنگ کے مقام پر 2007 میں کیا گیا تھا ۔ جب کہ اس کے پی سی ون کے لئے 37 بلین روپے رکھے گئے تھے جو اب بڑھ کر 81.171 بلین روپے سے بڑھ گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لاگت بڑھنے کی ایک وجہ بہت سی جدید مشینری امپورٹ کرنی پڑی۔ سابق حکومت نے ائیر پورٹ کی ڈیزائننگ کرتے وقت سروے کیا نہ ہی کوئی ڈیم بنانے پر توجہ دی گئی اور نہ ہی سڑکوں کی تعمیر پر ۔ میاں نواز شریف کے دور میں نیو ائیر پورٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ پانی کے سٹاک کے لئے رمنا ڈیم تعمیر کیا جا چکا ہے جب کہ اس کے لئے سڑکوں کی تعمیر تیزی سے مکمل کی جا رہی ہے امید کی جا رہی ہے کہ اگلے دو ماہ میں نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کا افتتاح کر دیا جائے گا ۔ سینیٹر احمد حسن کے ضمنی سوال کے جواب میں وزیر تجارت و ٹیکسٹائل پرویز ملک نے بتایا 2500.000 ملین روپے کی لاگت سے بننے والی ایکسپو سنٹر پشاورکی منظوری 29 اکتوبر2015 میں سی ڈی ڈبلیو پی نے دی تھی ۔ اس مقصد کے لئے خیبر پختونخوا کی حکومت نے ترناب پشاور میں 25 ایکڑ اراضی فراہم کر دی تھی ۔ اراضی کا قبضہ انتظامیہ کے حوالے کر دیا گیا ۔ سینیٹر کریم احمد خواجہ کے ضمنی سوال کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے بتایا ملک میں محکمہ موسمیات کے قائم کردہ مراکز اس وقت کراچی ، لاہور ، کوئٹہ ، پشاور اور گلگت میں واقع ہیں ۔ یہ مراکز پورے ملک کے موسمیاتی آب و ہوا کے متعلق سروس فراہم کرتی ہے ۔ گوادر کے اساسیت کے پیش نظر یہاں بھی سسمیک سنٹر قائم کیا جائے گا ۔ سینیٹر حمد اللہ کے ضمنی سوال کے جواب میں بتایا گیا کہ اس میں کوئی شک نہیں اسلام آباد سے ملکی و غیر ملکی جہاز چلتے ہیں ان پر نگاہ رکھنی پڑتی ہے جب کہ اس کے علاوہ زلزلے طوفان کا ریکارڈ بھی رکھنا پڑتا ہے ۔ وزیر پارلیمانی امور نے تسلیم کیا کہ ماضی میں بلوچستان ، خیبر پختونخوا میں موسمیاتی سنٹر توجہ نہیں دی گئی ۔ سینیٹر طاہر مشہدی کے سوال کے جواب میں وزیر تجارت و ٹیکسٹائل نے تسلیم کیا کہ پاک بیلا روس تجارت میں تجارت کا پلڑا بیلا روس کے حق میں ہے ۔ ماضی میں اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی اب اس طرف توجہ دی جا رہی ہے ۔ سینیٹر عثمان کاکڑ کے ضمنی سوال کے جواب میں وزیر موصوف نے بتایا کہ اس میں کوئی شک نہیں امپورٹ بہت بڑھ گئی ہیں ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دی گئی ۔ اس معاملے میں بہت پیچھے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 34 ممالک میں ہنڈی کرافٹ فروخت نہ ہونے کی وجہ ناقص پروڈکٹ اور مہنگا ہونا ہے ۔ حکومت جدید مشینری کے ذریعے ہنڈی کرافٹ بنائی گی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے 11 میں ممالک میں موجود ٹریڈ آفیسر اپنا کام کر رہے ہیں ۔ ٹریڈ کے متعلق کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ مزید گنجائش موجود ہے ۔ سینیٹر اعظم سواتی کے ضمنی سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا ماضی میں تجارتی مراکز قائم کرتے وقت پارکنگ ایریا نہیں بنائے گئے جس کی وجہ سے وفاقی حکومت میں ٹریفک کا لوڈ بڑھا ہے ۔ اب سی ڈی اے نے اپنا فوکس کر لیا ہے نئے پلازوں کی تعمیر میں پارکنگ ایریاز پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گرین بیلٹس میں دیئے گئے پارکنگ ایریاز کی فیس وصول کی جا رہی ہے جن میں میرٹ ہوٹل سے سالانہ 79 لاکھ روپے ، امریکی سفارت خانے سے 70 لاکھ روپے اسی طریقے سے نیب ، یوفون ، زونگ ، جیز، وغیرہ کے کار پارکنگ کے فیس بھی وصول کیے جا رہے ہیں ۔…مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 21 ستمبر 2017 کی مزید خبریں
-
ترکی کے صدر رجب طیب اردگان اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے درمیان نیویارک میں ملاقات
-
بھارتی حکومت کا کاشت کاروں سے ایک مرتبہ پھر سنگین مذاق ،ایک لاکھ روپے کے قرضے پر چند پیسوں اور روپوں کی کمی کا اعلان
-
سعودی سرحد کے نزدیک 3 کمانڈروں سمیت 70 حوثی ہلاک ،40 گرفتار
-
بوسنیا میں اجتماعی قبر سے 65 انسانی کھوپڑیاں برآمد
-
مصری دوشیزہ نے اپنے دہشت گرد خاندان کا بھانڈہ پھوڑ دیا
-
مصری صدر کی اسرائیلی وزیراعظم سے پہلی عوامی ملاقات،تصاویر جاری
-
ایران کا 10 ٹن وزنی غیر جوہری بم تیار کرنے کا دعویٰ
-
جرمنی میں دواسلام اور مہاجرین مخالف سیاسی جماعتوں کا مشترکہ مظاہرہ
-
سعودی عرب کو قطر پرحملے کے حوالے سے کوئی انتباہ نہیں کیا،ڈونلڈ ٹرمپ
-
بھارت کے ارب پتی جوڑے کاتارک الدنیا ہونے کا فیصلہ
-
بھارت، سنگدل ماں نے رشتہ داروں کی مدد سے 6 ماہ کی بچی کی آنکھوں میں تیزاب ڈال دیا
-
نیند کی کمی دائمی درد میں مبتلا کر سکتی ہے، برطانوی طبی ماہرین
-
بھارتی پروفیسر پارتھیبن نے 30 سال میں 145 ڈگریاں حاصل کر لیں
-
اتحاد ایئر ویز نے مسافروں کیلئے نئی اسکیم متعارف کروادی
-
اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری،25ستمبر کو پیش ہونے ، ایک شخصی ضمانت اور 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرانیکاحکم ،نیب کی ٹیم کا لاہور میں اسحاق ڈار کے گھر پر چھاپہ، نیب ... مزید
-
حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر بجلی کا بم گرا دیا،نیپرا نے بجلی فی یونٹ 3روپے 90پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی ،نئے ٹیرف کی منظوری کے بعد عوام کو پانچ سال تک بجلی کے جھٹکے لگیں گے
-
عالمی امیج بڑھانے اورملکی سلامتی اداروں کیخلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ مہم، نوازشریف نے مہنگی ترین امریکی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلیں
-
آمروں کی سیاسی اولادجمہوریت کالبادہ اوڑھ کرعوام کاخون چوس رہی ہے ، بلاول بھٹوزرداری
-
بھارت مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ ہے ،ْ وزیر دفاع خرم دستگیر خان
-
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغان سفیر زاخیل وال کی ملاقات ،ْ سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال
-
نیب نے نواز شریف کے بچوں پر بھی جائیداد کی فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کر دی
-
"پنجاب نہیں جاوں گی" پنجاب میں پیپلز پارٹی کی موجودہ حالت پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طنز کے تیر چلائے جانے کا سلسلہ جاری
-
الیکشن کمیشن کی سنگین غلطی کے باعث این اے 120 کا ضمنی الیکشن کالعدم قرار دے دیے جانے کا امکان
-
سوئٹزر لینڈ بالخصوص گوری چمڑی ایشیا میں دہشت گردی بر آمد کر رہی ہے ، دفتر خارجہ سوئٹرز لینڈ کے سفیر کو فوری طور پر ملک بدری کا حکم دے ، سوئس حکومت کے پاکستان مخالف اقدامات ناقابل قبول ہیں،چیئرمین ... مزید
-
عالمی بینک نے سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کے کردارکو مثبت اور تعمیر ی قراردیدیا
-
ایف آئی اے نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کا ریکارڈ طلب کر لیا
-
بیگم کلثوم نواز کو تیسری سرجری کیلئے اسپتال پہنچا دیا گیا
-
نیو ائیر پورٹ اسلام آباد کے تعمیراتی اخراجات میں 44.306 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ،
-
ن لیگ کی سینیٹر مشاہد اللہ نے نواز شریف کے وطن واپس نہ آنے کا عندیہ دے دیا
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن آف کے جاری وارنٹ گرفتاری مسترد کرد یئے ہیں ، عمران خان ایک دن کیلئے بھی ملک سے باہر نہیں بھاگے ، وہ الیکشن کمیشن کے شوکاز ... مزید
-
تحریک انصاف اگر اقتدار میں آ گئی تو ملک میں بے حیائی کا کلچر واپس آ جائے گا: رہنما جماعت اسلامی حافظ سلمان بٹ
-
چارٹر آف ڈیموکریسی اصل میں چارٹر آف مک مکا تھا، عمران خان
-
پنجاب میں 7ہزار پولیس کانسٹیبلز بھرتی کرنے کافیصلہ
-
پاکستان کا سوئس حکومت سے جنیوا میں پاکستان مخالف لگائے گئے پوسٹرز کی تحقیقات کا مطالبہ
-
یگم کلثوم نوازکے انتخابات میں حصہ لینے کے عمل کو کالعدم قرار دینے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ڈولفن فورس کو 39کڑور روپے کی مالیت کی موٹر بائیکس فراہم
-
ہم کسی انتقام سے گھبرانے والے نہیں‘ ہم نے جنرل مشرف کے انتقام کا بھی سامنا کیا‘ وارنٹ گرفتاری عمران خان کے بھی جاری ہوئے مگر وہ عدالتوں پر دبائو ڈالنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے رہے، پاکستان ... مزید
-
پہلی میٹرو ٹرین پاکستان پہنچ گئی ، کراچی سے لاہور روانہ ،اگلے ہفتے یہاں پہنچے گی‘خواجہ احمد حسان
-
پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس، نبیل گبول کی تلخ سوال پرصحافیوں کوسنگین نتائج کی دھمکیاں
-
پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے خلاف کور کمانڈر کے اسکواڈ کے اہلکاروں پر تشدد اور‘ہتھیار چھیننے کے خلاف مقدمہ درج
-
32 سیاسی جماعتوں نے انٹرا پارٹی الیکشن اور بینک اکاﺅنٹس کی تفصیلات کمیشن میں جمع کرادیں۔ ای سی پی حکام
-
این اے4پشاور کے ضمنی انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں استعمال کرنے کا فیصلہ
-
سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے ملک بھر میں جعلی ڈگریاں اور ٹیکینکل سرٹیفکٹس بیچنے والے اداروں کے حوالے سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے ان کیمرہ بریفنگ طلب کر لی
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا یوم شہادت حضرت عمرؓ فاروق پر عام تعطیل کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپر ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی
-
شہباز شریف کو پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ ،لندن سے پیغام کا منتظر
-
لاہوریوں کی زندگیاں خطرے میں ، ایڈزمیں مبتلا ویٹرز کھانا فراہم کرنے لگے
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف عملی اقدام، عمران خان کے دورے کے کےلیے یونیورسٹی انتظایہ کیجانب سے پروٹوکول دینےکا نوٹس
-
حسینی تعلیمات پرعمل اور فرقہ واریت ،دہشت گردی کے خلاف عملی کردار عصر حاضر کاتقاضا ہے، قومی اتحاد ویکجہتی کی فضاکو قائم رکھنے کیلئے گروہی اختلافات کو پس پشت ڈالنا ہوگا ،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار ... مزید
-
مشال خان قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے 5گواہان کے بیان قلمبندکرلئے ،آئندہ سماعت 27ستمبرکوہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.