اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کیس میں حکم نامہ جاری ، لارجر بنچ کی تشکیل کی سفارش

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ ستمبر ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کیس میں چار صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیا،حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا ہے ،درخواست میں الیکشن لاء اور آئینی نقطے اٹھائے گئے تھے ، خواجہ آصف کی نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کا سفارش کر دی گئی ، لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے عثمان ڈار کی درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی ہے ،کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کے لئے چیف جسٹس انور خان کاسی کو سفارش کی گئی، چیف جسٹس انور خان کاسی عثمان ڈار کی درخواست پر مناسب حکم جاری کریں گے لہذا اس درخواست کی سماعت لاجر بنچ کرے گی ،لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے عثمان ڈار کی درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر خارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے چار صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کر دیایہ حکم نامہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے تحریر کیا ہے ۔درخواست میں الیکشن لاء اور آئینی نقطے اٹھائے گئے ہیں لہذاخواجہ آصف کی نااہلی کے لئے درخواست پر سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کا سفارش کی گئی اور لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے عثمان ڈار کی درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی ہے جبکہ کیس کی سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دینے کے لئے چیف جسٹس انور خان کاسی کو سفارش کی گئی۔

چیف جسٹس انور خان کاسی عثمان ڈار کی درخواست پر مناسب حکم جاری کریں گے لہذا اس درخواست کی سماعت لاجر بنچ کرے گی لارجر بنچ کی تشکیل کے لیے عثمان ڈار کی درخواست چیف جسٹس ہائیکورٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔