نیب کی جانب سے 4 اکتوبر کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی بھی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرنے کی تیاریاں

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ ستمبر ء) نیب کی جانب سے 4 اکتوبر کے بعد پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے رہنماوں کی بھی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کی تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب 4 اکتوبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں جس کے باعث نیب افسران اب ان کے دباو سے باہر نکل آئے ہیں۔

نیب افسران نے 4 اکتوبر کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر کاروائیوں کے آغاز کی تیاری کر لی ہے۔ نیب حکام ناصرف ن لیگ بلکہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے بھی کئی رہنماوں کیخلاف کاروائیوں کی تیاری کر رہے ہیں۔ 4 اکتبور کے بعد اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے آغاز ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے: