حلقہ این اے 4پشاور : سرکاری ملازمین ، قیدیوں ، حلقے میں پولنگ ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی عملے سے پوسٹل بیلٹ پیپرز کیلئے درخواستیں طلب

یہ سہولت جیل میں قیدیوں کے لئے بھی ہے جو اس حلقہ میں بطور ووٹر رجسٹرڈ ہوں، ایسے ملازمیں بشمول سیکورٹی اہلکاران جو پولنگ کے ڈیوٹی پر مامور ہوں، الیکشن کمیشن

جمعرات 21 ستمبر 2017 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ ستمبر ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4پشاور میں سرکاری ملازمین ،قیدیوں اور حلقے میں پولنگ ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی عملے سے پوسٹل بیلٹ پیپرز کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق پشائور کے حلقے این اے 4 پر ضمنی انتخاب جو کہ 26اکتوبر 2017کو ہورہا ہے کے لئے ایسے سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ جن کے ووٹ اس حلقہ میں رجسٹرڈ ہوں اور وہ اپنے حلقہ سے باہر ملازمت کی وجہ سے مقیم ہوں کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹ ڈالنے کے لئے مجوزہ درخواست فارم جمع کرانیکے لئے 10اکتوبر 2017کی تاریخ مقرر کی ہے الیکشن کمیشن کے مطابق یہ سہولت جیل میں قیدیوں کے لئے بھی ہے جو اس حلقہ میں بطور ووٹر رجسٹرڈ ہوں دریں اثناء ایسے ملازمیں بشمول سیکورٹی اہلکاران جو پولنگ کے ڈیوٹی پر مامور ہوں اور ان کا ووٹ اس حلقہ کی انتخابی فہرست میں درج ہو کے لئے 16اکتوبر 2017 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے تمام پرئذائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پر یذائیڈنگ افسران اور پولنگ افسران کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ پوسٹل بیلٹ پیپر کے حصول کے لئے 16اکتوبر تک درخواستیں جمع کرائیں الیکشن کمیشن کے مطابق درخواستیں مجوزہ درخواست فارم متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر واقع ملک پلازہ کوہاٹ روڈ سے حاصل کرکے ان کے دفتر میں جمع کئے جاسکتے ہیں یہ درخواستیں محکمہ کے سربراہ کے ذریعے ریٹرننگ آفیسر کو بھجوائے جائینگے جن حضرات کو پوسٹل بیلٹ پیپر جاری کئے جائینگے وہ پولنگ اسٹیشن کے اندر براہ راست ووٹ نہیں ڈال سکیں گے۔

۔۔۔اعجاز خان