نیب افسران چئیرمین نیب کے دباو سے باہر نکلنے لگے، شریف خاندان کیخلاف بیرون ملک سے دستاویزات منگوانا شروع کر دیں

جمعرات 21 ستمبر 2017 21:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ ستمبر ء) نیب افسران نے شریف خاندان کیخلاف بیرون ملک سے دستاویزات منگوانا شروع کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری کی ریٹائرمنٹ کی قریب آتے ہیں نیب افسران اپنے ادارے کے سربراہ کے دباو سے باہر نکلنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

نیب افسران نے شریف خاندان کیخلاف بیرون ملک سے دستاویزات منگوانا شروع کر دی ہیں۔ جبکہ نیب افسران نے براہ راست شریف خاندان کے افراد کو ریفرنسز کے سلسلے میں نوٹسز بھجوائے ہیں۔ نیب افسران کی جانب سے یہ تمام اقدامات چئیرمین نیب کی منظوری کے بنا اٹھائے گئے ہیں۔ نیب افسران بڑے پیمانے پر کافی متحرک انداز میں شریف خاندان کیخلاف تحقیقات میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :