شرجیل خان کے گرد گھیرا مزید تنگ، پی سی بی نےسزا بڑھانے کی اپیل کردی

جمعرات 21 ستمبر 2017 20:52

لاہور:(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ ستمبر ء)پی سی بی کا شرجیل خان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے شرجیل خان کی سزا بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کی سزا بڑھائی جائے اور اس حوالے سےپی سی بی نے ٹریبونل میں اپیل کی ہے۔

پی سی بی نےاینٹی کرپشن ٹریبونل کےفیصلے کے خلاف اپیل کردی ہے کہ شرجیل خان کی سزا مزید بڑھائے جائے شرجیل خان کو جو سزا سنائی گئی ہے وہ کم ہے انہیں سخت سزادی کی جائے۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کو ڈھائی سال معطلی سمیت 5سال پابندی کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ شرجیل خان کے وکیل کا کہنا ہے کہ گواہان کےبیانات کی غلط تشریح کی گئی،