قندیل بلوچ قتل کیس ،مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج،پولیس نے مفتی عبدالقوی کو گرفتار کرلیا
احاطہ عدالت سے فرار ہونے والے مفتی عبدالقوی کو جھنگ جاتے ہوئے مظفرگڑھ ہائی وے سے گرفتار کیا گیا،ایس پی ملتان کینٹ ڈاکٹر فہد کی میڈیا سے گفتگو مفتی عبدالقوی کو موبائل فون لوکیشن کی مدد سے گرفتار کیا گیا،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل،آج مقامی عدالت میں پیش کر کے مفتی عبدالقوی کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی ،پولیس ذرائع
بدھ 18 اکتوبر 2017 18:30
(جاری ہے)
اس دوران موقع ملنے پر مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے،پولیس نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کیلئے ان کے گھراور مدرسے پرچھاپے مارے اور موبائل فون لوکیشن کے ذریعے انہیں ٹریس کرتے ہوئے مظفرگڑھ سے گرفتار کرلیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی مظفرگڑھ کے راستے جھنگ فرار ہورہے تھے کہ ہائی وے کے پولیس ناکہ پرانہیں حراست میں لے لیا گیا،ایس پی کینٹ ملتان ڈاکٹرفہدنے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کی تصدیق کردی،پولیس ذرائع کے مطابق مفتی عبدالقوی کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور امکان ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی استدعا کی جائے گی ۔
قبل ازیں قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت میں دلائل دیتے ہوئے ملزم عبدالقوی کے وکیل رانا محبوب عالم نے کہا کہ مفتی عبدالقوی کے خلاف میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے ،ان پرمریدین کے ذریعے قتل کی دھمکیوں کا الزام ہے حالانکہ مفتی عبدالقوی پیر نہیں ہیں۔ قتل کے مقدمہ میں گرفتار کسی ملزم نے مفتی عبدالقوی کے خلاف قتل کروانے کا بیان نہیں دیا۔گرفتار ملزمان کے اقبالی بیان میں کہیں بھی مفتی عبدالقوی کو نامزد نہیں کیا گیا۔ مفتی عبدالقوی کے خلاف قندیل بلوچ کے بھائی عارف کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا الزام غلط ہے۔قندیل بلوچ کے والد جو مقدمہ کے مدعی ہیں وہ اپنے بیان سے پہلے ہی منحرف ہو چکے ہیں۔ مفتی عبدالقوی کو صرف مفروضوں کی بنیاد پر نامزد کیا جا رہا ہے۔مفتی عبدالقوی کے والد اور دادا بھی مفتی تھے، ان کے خاندان کی بہت زیادہ دینی خدمات ہیں۔مفتی عبدالقوی ایل ایل ایم، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگری کے حامل ہیں جبکہ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ قندیل بلوچ کے والد نے اپنے سگے بیٹوں کو مقدمہ میں نامزد کر دیا، اسے مفتی عبدالقوی سے کیا رنجش ہو سکتی ہی ۔ مفتی عبدالقوی کا رابطہ قندیل بلوچ کے بھائی عارف سے تھا جس کاریکارڈ موجود ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سنتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر بعدمفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم سنادیا ،اس دوران مفتی عبدالقوی وکلاء کی مدد سے احاطہ عدالت سے فرار ہوگئے تاہم بعدازاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے انہیں مظفرگڑھ کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔ واضح رہے گذشتہ برس جولائی میں معروف ماڈل قندیل بلوچ کو مبینہ طور پر ان کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا تھا جبکہ اس مقدمے میں مقتولہ کا کزن حق نواز بھی مبینہ طور پر شامل تھا۔ یہ دونوں ملزمان اس وقت ملتان جیل میں ہیں۔ قندیل بلوچ کے والد عظیم کی درخواست پر رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو بھی اعانت جرم کے الزام میں مقدمے میں نامزد کیا گیا تھا، لیکن 15 ماہ گزرنے کے باوجود بھی پولیس کیس کا چالان مکمل نہیں کر سکی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعرات 19 اکتوبر 2017 کی مزید خبریں
-
سعودی شہری کا لاس اینجلس میں واقع اپنا گھر 85 ملین ڈالر میں فروخت کرنے کا اعلان
-
سعودی عرب کے گائوں السوید میں بھیڑیے نے نماز پڑھنے میں مصروف 70 سالہ خاتون پر حملہ کر دیا
-
مرغیوں کے انڈے سرطان اور ہیپاٹائٹس جیسے مہلک امراض سے بچائو کے لیے بھی استعمال کئے جا سکیں گے۔ ماہرین
-
یورپی کونسل نے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال پر میانمار فوج سے روابط معطل کر دیئے
-
سیاسی رہنما لالو پرساد یادو کے بیٹے کی دیوالی کے موقع پر آتشبازی کی بجائے غبارے پھوڑنے کی تجویز
-
سعودی شہری نے اپنی موت کی ویڈیو ریکارڈ کرلی ،ْ
-
برطانیہ میں بدترین دہشتگردی کا خطرہ ہے ،ْ
-
راجستھان پولیس کا وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو گارڈ آف آنر دینے سے انکار، ڈھائی سو اہلکار چھٹی پر چلے گئے
-
افغانستان ، پکتیا میں خودکش اور پولیس ٹریننگ سینٹر حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 71 ہوگئی
-
قطری امیر ہمسایہ ممالک سے مذکرات پر آمادہ ہو گیا
-
امریکہ کے ساتھ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے
-
ٹرمپ کا سفری پابندیوں کے حوالے سے حکم نامہ ایک بار پھر معطل
-
شوہر نے بیوی کے سابقہ کمپنی مالک کا کان ہی چبا ڈالا، جرم کا مرتکب ہونے پر چھ ماہ جیل کی سزا
-
امریکی ریاست میری لینڈ میں فائرنگ، 3 ہلاک، دو زخمی
-
روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں میں اضافہ کا امکان ،بنگلہ دیش سے پناہ گزینوں کو قبول کرنے کی اپیل، رپورٹ
-
بکر پرائز 2017 امریکی مصنف جارج سانڈرز کے نام
-
کوئٹہ ‘نیو سریاب پر بارود سے بھری گاڑی پولیس ٹرک سے ٹکرا دی‘6 پولیس اہلکاروں سمیت8افراد شہید ‘22زخمی ،زخمیوں کو سول ہسپتال اور سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا‘ دھماکے کے وقت ٹرک پر 35اہلکار سوار تھے
-
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
-
ن لیگ اور پی ٹی آئی کو عوام کی کوئی فکر نہیں،ان کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، بلاول بھٹوزرداری
-
ملک میں طبقاتی نظام ہے، منی لانڈرنگ کرنے والے ملک کے دشمن آزاد اور چھوٹے جرم کرنے والے جیلوں میں قید ہیں، عمران خان
-
․سپریم کورٹ نے کراچی اورپنڈی گھیب میں گرینیڈ حملے کرنے کے جرم میں سزایافتہ 5 مجرمان کی سزاء موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا
-
پاناما کیس میں تعاون کے لیے نیب کی جانب سے مختلف ممالک کو معاونت کے لیے خطوط ارسال۔
-
پاکستان تحریک انصاف کا قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کو خط
-
ملک بھر میں بجلی کےپری پیڈ میٹرزلگانےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
-
آصف زرداری سے نصرت شاہ اور تسنیم قریشی کی ملاقات ، سیاسی صورتحال ،آئندہ انتخابات کیلئے تیاریوں اور حکمت عملی پر غور
-
2013 کے الیکشن میں ایک بریگیڈئر نے (ن) لیگ کی مدد کی: عمران خان
-
وزیراعظم کوامریکی نائب صدر کا ٹیلیفون ،خطے میں امن و امان کے استحکام کیلئے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے نجم سیٹھی کی ملاقات
-
سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی آئندہ 4سے 5دن میں پاکستان واپسی متوقع
-
عمران خان اور جہانگیر ترین کی نا اہلی سے متعلق کیس کا گہرائی سے جائزہ لے رہے ہیں، مشترک سوالات کے باعث دونوں مقدمات کا ایک ساتھ فیصلہ کیاجائے گا ، جہانگیر ترین کے وکیل سوالوں کے جواب دینے کے بجائے ... مزید
-
اس بار مظلوم انصاف کے لیے سڑکوں پر آئے تو قصاص لیے بغیر گھروں کو نہیں لوٹیں گے،نواز،شہباز میں کوئی فرق نہیں، طاہر القادری
-
حکومت میکرو اکنامک استحکام کو برقرار رکھنے کیلئے بلند ترین، پائیدار اور شمولیتی اقتصادی گروتھ پر توجہ دے رہی ہے،
-
صدرمملکت نے بنوں کیلئے تعلیمی خدمات پر وفاقی وزیراکرم درانی کوضلع کے سرسیداحمدخان کاخطاب دیا
-
تبدیلی سرکار ہوشیار باش، صحت کا مذاق اورغیرسیاسی پولیس
-
انوشہ رحمن کی زیرصدارت آئی ٹی انڈسٹری کاروباری شخصیات کا اجلاس ،ْ
-
عمران خان کے گھر پر چھاپا ماراگیا،نہیں ملے ،دانیال عزیز
-
پاک فوج میں اعلی سطح پر ترقیاں,پاک فوج کے چار میجر جنرلز کو لیفیٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
-
بھارتی ایجنسی’’را‘‘ اوراین ڈی ایس کا دہشتگردوں کوپاکستانی پاسپورٹ دینے کا منصوبہ
-
پاکستان میں بلیو وہیل جیسی ایک اور خطرناک گیم تیار کر لی گئی، کئی نوجوانوں کو نشانہ بنا دیے جانے کا انکشاف, امریکی ایجنسی کی اطلاع پر ایف آئی اے نے جوہر ٹاون سے نوجونواں کو گرفتار کرلیا
-
مشال خان قتل کیس کا مرکزی گواہ اپنے بیان سے منحرف ہو گیا
-
قندیل بلوچ قتل کیس ،مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج،پولیس نے مفتی عبدالقوی کو گرفتار کرلیا
-
احتساب عدالت میں نواز شریف، بچوں اور داماد کے خلاف 3نیب ریفرنسز کی سماعت (کل) ہو گی
-
جب منتخب جمہور ی حکومت کو غیر مستحکم کیا جائیگا تو ملک کے اندر موجود ہر شعبے کا متاثر ہو نا لا زمی امر ہے، مولانا فضل الرحمان
-
ذوالفقار کھوسہ ہمارے بزرگ ہیں ،پیپلز پارٹی میں جانے کے فیصلے سے دلبرداشتہ نہیں ہونا چاہئے، ایاز صادق
-
عدالت نے رحمان ملک کی دہری شہریت کیس میں وفاق کو جواب داخل کرنے کے لیئے 17 نومبر تک مہلت دے دی
-
پنجاب حکومت نے سرکاری ،خود مختار اداروں میں بھرتیوں پر پابندی ختم کر دی
-
گوجرانوالہ ، لڑکا برقع پہن کر لڑکیوں کی کلاس میں بیٹھا رہا ،کلاس کی سب لڑکیاں بے خبر
-
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 7 ، پنجاب کے 13 ، خیبر پختونخوا کے 2 ممبران کے متعلقہ ایوانوں کی کارروائی میں حصہ لینے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
-
بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی ،
-
کراچی؛خواتین پر حملے، ضلع وسطی میں25خواتین اہلکار تعینات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.