نیب ریفرنسز ،ْ نوازشریف ،ْ مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،ْ ملزمان کا صحت جرم سے انکار ،ملزمان پر فرد جرم لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز میں عائد کی گئیں
جمعرات 19 اکتوبر 2017 13:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف ا ن کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر پرفرد جرم عائد کر دی گئی تاہم سابق وزیر اعظم نوازشریف ،ْ بیٹی مریم نواز اور کیپٹن صفدر نے صحت جرم سے انکار کیا ۔ جمعرات کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نیب کی جانب سے دائر تین ریفرنسز کی سماعت کی اس موقع پر سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے سماعت شروع ہوئی تو سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی معاون عائشہ حامد نے نواز شریف کی جانب سے عدالت میں متفرق درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ میں نیب کے تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست کر رکھی ہے ،ْ اس لئے جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا اس وقت تک سماعت روکی جائے۔(جاری ہے)
وکیل عائشہ حامد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا گیا اور ایک الزام پر صرف ایک ہی ریفرنس دائر کیا جا سکتا ہے جبکہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاء نے تحقیقات کی ایک ہی سمری تین مرتبہ پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ریفرنسز کا انحصار ایک ہی جے آئی ٹی رپورٹ پر ہے، تمام ریفرنسز ایک جیسے ہیں جن میں بعض گواہان مشترک ہیں۔نواز شریف کی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی درخواست کے تفصیلی فیصلے کا بھی انتظارہے جبکہ ریفرنسز یکجا کرنے کے لیے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ سپریم کورٹ نے حتمی فیصلے میں ریفرنس نہیں ریفرنسز دائر کرنے کا حکم دیا جبکہ یہ تمام گزارشات سپریم کورٹ کے سامنے رکھی جا چکی ہیں اور کسی قانون کے تحت فوجداری کارروائی کو نہیں روکا جاسکتا۔نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پہلے ہی مسترد کی جا چکی ہے اور سپریم کورٹ نے ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر حکم امتناع ابھی نہیں دیا اس لئے کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کر کے نواز شریف اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے۔بعد ازاں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے سماعت روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔خیال رہے کہ شریف خاندان نے 13 اکتوبر کو نیب کے تین ریفرنسز کو ایک بنانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔سابق وزیر اعظم نوازشریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی علالت کے باعث لندن میں موجود ہیں تاہم ان کی جانب سے نامزد کردہ نمائندے ظافر خان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔سماعت کے دوران مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے موکلان پر فرد جرم عائد نہ کی جائے۔وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عبوری ریفرنس میں دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، جب تک تمام دستاویزات نہیں دی جاتیں اس وقت تک سماعت روکی جائے۔وکیل نے کہا کہ گواہوں کے بیانات کی کاپی اور والیم 10 کی فراہمی تک فرد جرم عائد نہیں ہو سکتی۔اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے افرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست کی شدید مخالفت کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان پر آج ہی فرد جرم لگائی جائے بعد ازاں عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی فرد جرم عائد نہ کئے جانے کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف ،ْ ان کی بیٹی مریم نواز اور کیپٹن محمد صفدر ریٹائر ڈ پر فرد جرم عائد کر د ی گئی ۔ملزمان پر فرد جرم لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز میں عائد کی گئیں جبکہ فاضل جج محمد بشیر نے ملزمان کو فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے۔اس موقع پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا جبکہ نواز شریف پر فرد جرم ان کے نمائندے ظافر خان کے ذریعے عائد کی گئی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نیب ریفرنس کا سامنا کرنے کے لئے دو مرتبہ 26 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں احتساب عدالت کے روبرو پیش ہوئے ۔نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز اب تک عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے انہیں مفرور ملزم قرار دے کر ان کا کیس الگ کر رکھا ہے ۔گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت میں ہلڑ بازی کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی تھی تاہم جمعرات کو سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز دائر کئے گئے جب کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر صرف لندن فلیٹس کا ریفرنس تھا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 20 اکتوبر 2017 کی مزید خبریں
-
نریندر مودی نے دیوالی کنٹرول لائن پر فوجیوں کے ساتھ منائی
-
چین 2050میں عالمی رہنما ئی کے ساتھ دنیا کی اعلیٰ ترین فوج کا حامل ہو گا، گلوبل
-
چین نے یمن کے 100کروڑ ڈالر کے قرضے معاف کر دئیے، چینی میڈیا
-
ایران نے عائد پابندیوں کے خاتمے کو عرب خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے استعمال کیا، سعودی عرب
-
ترکی اور امریکہ مابین ویزے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات میں مثبت پیش رفت ، ترکی
-
مکہ مکرمہ میں غیر ملکیوں پر ٹیکسی چلانے پر پابندی عائد
-
تریپورہ کے گورنر کی اذان کو پٹاخوں سے تشبیہہ دینے کی کوشش
-
قطر نے بیرون ملک سرمایہ کاری کے 20 ارب ڈالر واپس لے لیے
-
بحرین کے 160 اشتہاری ایران میں روپوش
-
کینیڈا: صوبے کیوبک میں حکومتی سروسز حاصل کرتے وقت نقاب پر پابندی
-
افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ ،ْ4 افراد ہلاک
-
ترکی میں سول سوسائٹی کااہم کارکن گرفتار، انسداد دہشت گردی پولیس کے حوالے
-
کویتی اسپیکر نے عالمی فورم پر اسرائیلی نمائندے کو جھاڑ پلا دی ،کمرے سے نکل جا ئو،مرزوق الغانم
-
امریکہ میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک، 5 زخمی ہو گئے
-
افغان صوبہ قندھار میں فوجی اڈے پر طالبان کا خودکش حملہ ‘ 41 اہلکار ہلاک ‘ متعدد زخمی ‘ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ
-
نیب ریفرنسز ،ْ نوازشریف ،ْ مریم نواز اور کیپٹن صفدر پر فرد جرم عائد کر دی گئی ،ْ ملزمان کا صحت جرم سے انکار ،ملزمان پر فرد جرم لندن فلیٹس، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنسز میں عائد ... مزید
-
ہر وقت عدالتوں کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ہوش کے ناخن لیں
-
پاکستان جا کر مقدمات کا سامنا کروں گا، یہ انصاف ہے یا انصاف کا خون ہو رہا ہے،نوازشریف
-
جن لوگوں نے احتساب کو انتقام بنایا ایک دن ان کا بھی احتساب ہوگا ، مریم نواز
-
آرمی چیف کا آرمی میڈیکل سنٹرایبٹ آباد کا دورہ،ڈاکٹرزاورمیڈیکل سٹاف کی تعریف
-
آصف زرداری نے اسٹیبلیشمنٹ کو مارشل لاء کی حمایت کی یقین دہانی کروا دی ہے: شاہد مسعود کا دعوی
-
وفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے نوازشریف کی پارٹی قیادت سنبھالنے کی مخالفت کردی
-
صدر ممنون حسین کے بیان نے یہ ثابت کر دیا کہ مو جودہ حکمران انتہائی کرپٹ ہے، نواز شریف انکا سردار ہے 14ہزار آٹھ سو ارب کا جو قرضہ نواز حکومت نے لیا وہ کہاں گیا ابھی بھی کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا قائد ... مزید
-
قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کو تھانے میں دل کادورہ ، کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا
-
صدرممنون حسین اور گورنر کے پی سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نمائندہ وفد کی ملاقات
-
ایف آئی اے کا بلیو وہیل طرز کی خطرناک گیم کھیلنے پر حراست میں لئے جانے والے نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج نہ کرنے کا فیصلہ
-
ایک وزیرمملکت سے ملاقات کیلئے پاک سیکرٹریٹ جانے والے گورنر سندھ نے اچانک گاڑیوں کا رخ مارگلہ روڈ پر واقع چوہدری منیر کے گھر کی طرف موڑ دیا،
-
مستونگ میں بم دھما کے میں 10سے زائد افراد زخمی ، 2کی حا لت تشویش نا ک
-
سعودی عرب اور عراق میں قربت بڑھنے لگی، عراقی فوج کےسربراہ کادو دہائیوں کے بعد سعودی عرب کاپہلا دورہ
-
نواز شریف کے خلاف عزیزیہ سٹیل مل ریفرنس میں فرد جرم عائد کے بعد 26اکتوبر کو استغاثہ کے گواہوں کی طلبی
-
الله تعالیٰ کے نام کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ ریمارکس نشر کرنے پر پیمرا کا ’اے آر وائی نیوز‘کومعافی نشر کرنے کا حکم
-
کرپشن کے خاتمہ کیلئے زیرو ٹالیرنس پالیسی نافذ کر کے ایف آئی اے سے کالی بھیڑیں فارغ کی جائیں، احسن اقبال
-
عمران خان نے گوانتاناموبے میں قید گم نام پاکستانی ڈرائیور کو انصاف دلوانے کے لیے عالمی سطح پر آواز اٹھا دی
-
پشاور ریپیڈ بس ٹرانزٹ سسٹم منصوبے میں مہیا کردہ سہولیات لاہور ، اسلام آباد اور ملتان میٹرو بس میں دستیاب نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دعویٰ
-
وزیراعلیٰ پنجاب کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ میں حاملہ خاتون کو داخلہ نہ دینے پر سخت ایکشن
-
ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان نے مجھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اس دوران وہ آبدیدہ ہو گئے تھے: عامر لیاقت کا دعوی
-
پشاور میں قوت سماعت اور گویائی سے محروم 15 سالہ نوجوان نے خودکشی کرلی، وجہ ایسی جس نے سب ہی کو چکرا کررکھ دیا
-
تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہہ الزمان خیبرپختوںخواہ اسمبلی اجلاس کے دوران موبائل پر مجرا دیکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے
-
پی ٹی آئی کی وزیراعلیٰ پنجاب کے پرو ٹوکول اخراجات کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد
-
این اے 4 پشاور فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ
-
دنیا کا سب سے چھوٹا ملک جس کی آبادی صرف 33 افراد پر مشتمل ہے
-
نواز شریف نے برطانوی پارلیمنٹ سے خطاب کی دعوت قبول کرلی
-
اعزاز چوہدری کی امریکی سینیٹر ایلزبتھ وارن سے ملاقات، باہمی تعلقات بہتر بنانے پر زور
-
سارک کی میزبانی: سری لنکا کا پاکستان کی حمایت کا وعدہ
-
پاک افغان سرحدی علاقے میں ایک اور امریکی ڈرون حملہ، 2 خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کر دیے جانے کی اطلاعات
-
عمران خان سیاست میں اناڑی ہیں، انہیں آرام کی ضرورت ہے ،ْ دانیال عزیز
-
ایم کیوایم کی سابق ایم پی اےارم عظیم فاروقی کا سیاست اورملک چھوڑنے کااعلان
-
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون نے آرٹیکل 63میں ترمیم کے بل کی منظوری دیدی
-
ریلوے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی گاڑی روک لی
-
سپریم کورٹ کا مئی 2019 تک عائشہ باوانی کالج ٹرسٹ کے سپرد کرنے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.