ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان نے مجھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اس دوران وہ آبدیدہ ہو گئے تھے: عامر لیاقت کا دعوی

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء) عامر لیاقت کا دعوی ہے کہ ریحام خان سے طلاق کے بعد عمران خان نے مجھ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا اور اس دوران وہ آبدیدہ ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر اور اینکر عامر لیاقت نے بتایا ہے کہ ریحام خان سے طلاق کے بعد جب انہوں نے عمران خان کیخلاف کالم لکھا تھا تو سوشل میڈیا پر ان کی والدہ کیخلاف کچھ لوگوں نے نازیبا باتیں کہیں تھیں۔

اس حوالے سے ان سے عمران خان نے ٹیلوفونک رابطہ کرکے معذرت کی تھی۔ عمران خان اس دوران آبدیدہ بھی ہو گئے تھے اور کہا تھا کہ وہ خود اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے تھے اس لیے انہیں یہ قبول نہیں کہ کسی اور کی بھی والدہ کیخلاف کوئی غلط بات کی جائے۔ عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ اس دوران انہوں نے بھی عمران خان سے ان سے متعلق لکھے گئے غلط کالم پر معافی مانگی تھی۔