تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہہ الزمان خیبرپختوںخواہ اسمبلی اجلاس کے دوران موبائل پر مجرا دیکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ اکتوبر ء) تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہہ الزمان خیبرپختوںخواہ اسمبلی اجلاس کے دوران موبائل پر مجرا دیکھتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہہ الزمان کا ایک شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز خیبرپختوںخواہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران جب دیگر اراکین قانون سازی سے متعلق بحث میں مصروف تھے۔

اس دوران تحریک انصاف کے ایم پی اے وجیہہ الزمان نے فارغ وقت گزارنے کیلئے انوکھا حل ڈھونڈ نکالا۔ وجیہہ الزمان خیبرپختوںخواہ اسمبلی اجلاس کی کاروائی کے دوران موبائل پر مجرے دیکھنے میں مصروف رہے۔ تاہم اس دوران ایک نجی ٹی وی چینل کے کیمرا نے ان کی یہ حرکت کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کر لی۔ ویڈیو ملاحظہ کیجیے: