کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 72 باغی رہنماوں کے نام سامنے آ جائیں گے: اینکر آفتاب اقبال کا دعوی

پیر 20 نومبر 2017 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) اینکر آفتاب اقبال کا دعوی ہے کہ کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے 72 باغی رہنماوں کے نام سامنے آ جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر آفتاب اقبال کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مریم نواز تو مخالفین سے یہ سوال کر رہی ہیں کہ کہاں ہے وہ 72 باغی لیگی رہنما۔

(جاری ہے)

مریم نواز کا دعوی ہے کہ ن لیگ میں کسی قسم کی کوئی بغاوت نہیں ہوئی ہے۔ تاہم حقائق اس کے برخلاف ہیں۔ مریم نواز کو اپنے سوال کا جواب کل بروز منگل مل جائے گا۔ کل بروز منگل قومی اسمبلی کا اجلاس ہے جہاں اپوزیشن جماعتیں نااہل شخص سے پارٹی کی صدارت کا عہدہ چھیننے کا بل پیش کریں گی۔ اس بل کو ناکام بنانے کیلئے ن لیگ کو اپنے تمام اراکین اسمبلی کی حاضری کی ضرورت ہے۔ اب کل کے اجلاس میں جو رہنما شرکت نہیں کریں گے وہی رہنما پارٹی کے باغی رہنما تصور کیے جائیں گے۔ کل کے اجلاس کے بعد سلم لیگ ن کے 72 باغی رہنماوں کے نام سامنے آ جائیں گے۔