پاکستان کے دوغلے پن کے کھیل کی وجہ سے افغانستان میں دوبارہ طالبان کی بغاوت شرو ع ہوئی ،عبداللہ عبداللہ کا الزام

14میں افغانستان سے افواج نکالنے کے فیصلے سے بھی ملک کی سیکورٹی پر منفی اثر پڑا، افغان حکومت جنوبی ایشیا کے بارے میں واشنگٹن کی حکمت عملی کے بارے میں پرامید ہے ، ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ نئی حکمت عملی سے طالبان اور انکے حامیوں پر مفاہمتی عمل میں شامل ہونے کیلئے دبائو بڑھانے میں مددملے گی،افغان چیف ایگزیکٹو

پیر 20 نومبر 2017 20:43

اوٹاوا/کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء)افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیاہے کہ پاکستان کے دوغلے پن کے کھیل کی وجہ سے افغانستان میں دوبارہ طالبان کی بغاوت شرو ع ہوئی۔

(جاری ہے)

افغان خبررساں ادارے ’’خامہ پریس ‘‘ کے مطابق کینیڈا میں ہیلیفیکس انٹرنیشنل سیکیورٹی فورم کے دوران خطاب کرتے ہوئے عبداللہ عبداللہ نے کہاکہ پڑوسی ملک کے دوغلے پن کے کھیل کی وجہ سے افغانستان میں طالبان دوبارہ واپس آئے اوربغاوت شروع کردی۔

عبداللہ عبداللہ نے مزید کہاکہ2014میں افغانستان سے افواج نکالنے کے فیصلے سے بھی ملک کی سیکورٹی پر منفی اثر پڑا۔دریں اثنائ افغان چیف ایگزیکٹو نے کہاکہ افغان حکومت جنوبی ایشیا کے بارے میں واشنگٹن کی حکمت عملی کے بارے میں پرامید ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے اعلان کردہ نئی حکمت عملی سے طالبان اور انکے حامیوں پر مفاہمتی عمل میں شامل ہونے کیلئے دبا? بڑھانے میں مددملے گی۔