سابق وزیر اعظم نواز شریف کا سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ

لیگی ارکان کی حاضری یقینی بنا کر پارٹی صدارت کا بل مسترد کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے،نواز شریف

پیر 20 نومبر 2017 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل نومبر ء) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں نااہل شخص کی پارٹی سربراہی بل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔

(جاری ہے)

گفتگو کے دوران سابق وزیر اعظم نے (ن) لیگ کے ارکان قومی اسمبلی کی کل حاضری یقینی بنانے کا ٹاسک دیا ۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کا بل پیش کئے جانے کا امکان ہے سابق وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ لیگی ارکان کی حاضری یقینی بنائی جائے اور پارٹی صدارت کا بل مسترد کروانے کی بھرپور کوشش کی جائے ۔ ۔